+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 06 2024 12:52:14
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 180/180.25 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 مارچ کے سودوں کے 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ٹریڈرز ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ انویسٹرز بھی مال بیچ کر سائڈ پر ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر انویسٹرز اب نئے سیزن میں ہی کام کریں گے۔ سرگودھا منڈی میں 7450 ملتان 7350 فیصل آباد منڈی میں 7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ بھی کافی ٹائم سے رکی ہوئ ہے اور ڈالر بھی کافی ٹائم سے رکا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 279.60 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دو مہینوں میں تو بہت کم بکنگ ہوئ ہے اندازاً 300/350 کنٹینر کی بکنگ ہے۔ لیکن اس سے پہلے تقریباً 7/8 مہینے ہی مارکیٹ زیادہ سپلائ میں رہی ہے۔ فل حال نیچے ساتھ ساتھ مال بک بھی رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔