+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 18 2023 15:13:17
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 12750 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 5 جنوری کی پیمنٹ پر 13000 جبکہ 10 جنوری کی پیمنٹ پر 13050 تک سودے ہوے ہیں۔ فل جنوری 13430 تک سودے ہوے ہیں۔ وقتی طور پر ریٹیل میں گاہکی کم ضرور ہے لیکن انویسٹرز حضرات خریداری کر رہے ہیں۔ اسٹاکسٹ چینی آہستہ آہستہ اکٹھی کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں خریداری جاری رکھنی چاہیے مارکیٹ کسی وقت بھی گھوم جاے گی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ جنوبی پنجاب جو گنے کا گڑ کہلاتا ہے وہاں بھی چند بڑی ملوں میں گنا کھل کر نہیں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 21/20 دسمبر کے بعد گنے کی کٹائی مزید کم ہو جائے گی۔ کسان کٹائی کم کر دے گا۔ سینٹرل پنجاب اور زیریں سندھ میں پہلے ہی گنا کم آ رہا ہے۔ اس لئے چینی جتنی ملے لیتے جائیں۔ جب مارکیٹ پلٹا کھاے گی تو پکڑائی نہیں دے گی۔