+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 25 2023 11:54:06
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 178 روپیہ کلو تک اوپن ہوے ہیں۔ گزشتہ روز کی نسبت مارکیٹ 2 روپے کم ہوئ ہے۔ مارکیٹ کم ہونے کے باوجود ملر خریدار ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 18/19 فروری کو جو جہاز پورٹ پر آیا تھا اس کو ابھی تک برتھ نہیں ملا اور جہاز کے ڈاکیومنٹ بھی ابھی تک بنک میں نہیں آے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کالا چنا کو اس وقت گاہکی کی ضرورت ہے۔  ایک اور جہاز بھی 28400 ٹن کا آسٹریلیا سے نکلا ہوا ہے جو 8 مارچ تک پورٹ پر لگے گا۔  لیکن ایمپورٹرز کو فل الحال پہلے جہاز کے ڈالر نہیں ملے۔  بنکوں سے ڈالر ملنے کی سپیڈ پہلے جیسی ہی ہے کبھی مل گئے کبھی چھٹی۔