+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 06 2023 18:14:45
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ میں 10/15 روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 8285/90 تک کام ہوے ہیں۔   جبکہ فروری کے سودوں کے 8540/50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں گاہکی کمزور تھی۔ دوسری جانب آج 6 تاریخ کی پیمنٹ پر ملوں سے سودے لئے ہوئے تھے ڈیلرز نے نیچے جب گاہکی کم ہو تو پیمنٹ پریشر بن جاتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سینٹرل پنجاب میں گنے کی آمد کافی کم ہو گئی ہے۔  بابا فرید اور پتو کی شوگر ملز نے 15 فروری کو مل بند کرنے کا نوٹس لگا دیا ہے۔  زیریں سندھ کی ملوں میں بھی گنے کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔   پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا جن لوگوں نے نقد میں چینی لینی وہ یہاں پر تھوڑی تھوڑی خریداری شروع رکھیں کیونکہ جب ملیں بند ہوں گی تب چینی پکڑائی نہیں دے گی۔  اس وقت پاکستان میں چینی 84/85 روپیہ کلو ہے اس کو اگر اوپن مارکیٹ کے ڈالر ریٹ میں منتقل کریں تو 291 ڈالر بنتی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق  افغانستان کیلئے سمگل کرنے کیلئے 100 ڈالر خرچہ آتا ہے اور چینی افغانستان چلی جاتی ہے یعنی افغانستان کو پاکستان سے سمگل شدہ چینی 390 ڈالر میں پڑتی ہے۔ جبکہ افغانستان اگر دوسرے ممالک سے چینی خریدے تو اسے 575 ڈالر میں پڑتی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جب تک پاکستان اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں فرق رہے گا چینی مسلسل سمگل ہوتی رہے گی۔  پاک کموڈیٹیز کی کیلکولیشن کے مطابق اگر پاکستان میں چینی 100 روپیہ کلو بھی ہو جائے تب بھی افغانستان کو 457 ڈالر میں پڑے گی۔  یعنی 100 روپیہ کلو والے ریٹ میں بھی سمگلنگ میں وارہ ہے۔  اس لئے ہم سمجھتے ہیں لانگ ٹرم انویسٹمنٹ کیلئے چینی نہائت ہی سستا سودا ہے۔  تاہم وقتی طور پر پیمنٹ پریشر کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہی نظر آ رہی ہے۔  ہو سکتا ہے تھوڑی بہت اور کم ہو جائے۔