+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 25 2023 13:07:07
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمد تھی لونگی کوالٹی 29600 تک بولی ہوئی ہے جبکہ ہائبرڈ مرچ میں آج 900 روپیہ من کی مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 26750 تک بولی ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ پرانی کولڈ اسٹور والی 21000/500 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے۔ نئ 23000/24000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں مرچ کے کافی کام کاج ہوے ہیں تاہم دو تین دن سے گاہکی سست ہے۔  پہلی تاریخوں کو دوبارہ گاہکی نکلنے کے امکانات ہیں۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی دو تین ماہر ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فروری اور مارچ میں مرچ کی کسی وقت بھی شارٹیج کی آواز آ سکتی ہے۔  جہاں تھوڑی کھینچ بن گئی مارکیٹ گھوم جاے گی تیزی کی طرف۔