+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 10 2022 20:46:55
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں دوبارہ 2/3 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 139 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی بھی 138 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں دال چنا کی گاہکی بہت اچھی تھی۔  پاک کموڈیٹیز کی سرگودھا کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سرگودھا کے ملرز ایکٹو ہیں اور بھرپور خریدار ہیں۔  دوسری جانب ایمپورٹرز کا کہنا ہے کہ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ ڈالر کی اس وقت شدید قلت نظر آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے پورٹ سے مال ریلیز ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اس کے علاؤہ موجودہ ریٹ بھی چھوٹا ریٹ شمار ہوتا ہے اس لئے۔ ملرز۔ دوکاندار اور اسٹاکسٹ کالا چنا کی بھرپور خریداری میں مصروف ہو گئے ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ آج مارکیٹ دوبارہ گرم ہو گئی ہے۔ دوسری جانب فریش بکنگ 630 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً  151 تک پڑتا ہے۔  بکنگ کا ریٹ اونچا ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ کافی متحرک دکھائی دے رہی ہے۔