+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 22 2026 23:55:46
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو اور شیخو پورہ کی منڈیوں میں 9000 سے 12500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ واہنڈو سائیڈ کے مشین کلین مال 13500/14000 روپیہ من جبکہ آر کو سیڈ گوجرانولہ اور جاوید ابن منظور پلانٹ شیخو پورہ والے مال 14700/800 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پرانا مصری برسیم کراچی 13000 سمجھنا چاہیے۔ ملتان منڈی میں بھی پرانا مصری برسیم 13400/500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ نیا مصری برسیم کراچی 15500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ خریدار بھی کھل کر سامنے نہیں ہے جبکہ بیچ بھی اتنی زیادہ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج مصر میں 400 اردب کی آمد تھی 1000 پاونڈ تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پہلے مصر کی محلہ الکبریٰ منڈی میں مال زیادہ آتے تھے اور تمام فیکٹریاں وہاں سے مال لیتی تھیں۔ اب ایسا نہیں ہے اب دیہاتوں سے بیوپاری ڈائریکٹ فیکٹریوں میں بھی مال بھیج دیتے ہیں۔ مصر سے انڈیا کیلئے 1350 ڈالر میں کام ہوے ہیں پاکستان ابھی گاہک نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں پرانے مال کافی ہیں۔ اور نئی دیسی فصل بھی بمپر ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ایک لوکل ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ دریائے راوی اور دریائے ستلج والی پٹی پر بھی گھر گھر بیج پکا ہوا ہے۔ ایک آدھ دن تک ہماری ٹیم آپ کو دریائے چناب والی پٹی کے متعلق بھی تفصیل معلومات دے گی ابھی ہم ورکنگ کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر پیداوار بہت شاندار ہے۔ کئی لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں مصر سے اس سال نہ بھی امپورٹ ہو تب بھی مال پورا ہو جائے گا۔ تاہم کئی لوگوں کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے پاکستان کو 300 کنٹینر امپورٹ کرنا پڑے۔ دوسری جانب مصر میں بھی کراپ بہت اچھی ہے ابھی تک پاکستان نے مصر سے کوئی خریداری نہیں کی ھے۔ اس کی وجہ ہے کہ دیسی سستا ہے۔ مجموعی طور پر تو مندے کا رحجان ہی نظر آتا ہے۔ تاہم وکرا شروع ہونے سے پہلے تھوڑی بہت آپ ڈاؤن ہو سکتی ہے۔ اس دفعہ جام کی حکمت عملی اس طرح رکھیں کہ وکرا شروع ہونے سے پہلے پہلے اپنے آپ کو فارغ کر لیں