Sesame | تل
Jun 18 2026
زیرہ سفید ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Mar 18 2026 17:39:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 13485 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں مارچ کے سودے 13460 جبکہ اپریل فکس سودوں کے 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 18 2026 16:40:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم 220/225 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا 5700/6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 300/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 18 2026 15:47:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 13485 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں مارچ کے سودے 13460 جبکہ اپریل فکس سودوں کے 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 18 2026 15:27:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15000 جبکہ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا کوالٹی 17000/18000 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 1200 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ایف او بی میں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Mar 18 2026 15:25:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 41000/41500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ سے بھی کراچی مارکیٹ میں زیرہ آیا ہے لوکل میں 38000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اس میں خوشبو کم ہوتی ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ریٹ کافی تیز ہے۔ نقل و حمل متاثر ہونے کی وجہ سے۔ ایران سے بھی مال آنے کے مسئلے ہیں اور دبئ سنگاپور وغیرہ سے بھی وقت لگ رہا ہے۔ تاہم بکنگ سنگاپور سے 2380 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آج 20 ڈالر بکنگ بہتر ہوئ ہے جبکہ کراچی پورٹ کے لیے 2570 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 35200 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال امپورٹرز لوکل میں مال بیچ کر پیچھے بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ لوکل میں ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ .
Mar 18 2026 15:12:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14300/14500 روپیہ من تک ریٹ ہیں تاہم کام کاج نہیں ہے۔ مال بھی نہیں ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی آج یا کل عید کی وجہ سے بند ہو جائے گی۔ .
Mar 18 2026 14:55:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی کے 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 171 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے کام کاج سست ہے تاہم انویسٹرز گاہک ہیں۔ جن ٹریڈرز نے پہلے مال خریدے تھے انہوں نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 18 2026 14:48:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں نئے مال 11500/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پرانے مال فیصل آباد منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آگے اپریل میں خشک ہلدی مارکیٹ میں آنا شروع ہوگی۔ .
Mar 18 2026 14:33:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کل کنری منڈی میں 800/1000 بوری تک آمدن تھی اور ہائبرڈ سرخ اور خشک مال 18000/18200 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ لونگی اچھی کوالٹی مالوں کے 20700 روپیہ من تک کام ہوئے تھے۔ آج لائنوں پر آمدن کم ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں بھی چھٹی والا ماحول ہے۔ .
Mar 18 2026 14:26:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی انٹرنیشنل مارکیٹ 12 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 427 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے لنڈن شوگر کے۔ نیچے مارکیٹ 394 ڈالر تک رہ گئ تھی پچھلے ایک مہینے میں 33 ڈالر بہتر ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل ریٹ کافی نیچے رہ گیا تھا۔ گلف ممالک میں نقل و حمل کے مسائل کی وجہ سے ریٹ تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ .
Mar 18 2026 14:18:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں پورٹ والے مالوں کے 100/101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ پر جو جہاز آیا ہوا ہے اگلے ایک دو دن میں برتھ ہو جائے گا۔ حاضر 110/111 ریٹ ہے حاضر گاہک نہیں ہے صرف ریٹ ہی ہے۔ دکان دار پورٹ والے مالوں کا تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتے ہیں۔ ویسے بھی کام عید کے بعد ہی شروع ہونگے۔ ابھی نیچے کاؤنٹر میں کام نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 322 ڈالر والا جہاز بھی 2/3 دن تک ا جائے گا لیکن اس کو برتھ ملنے میں 7/10 دن لگ سکتے ہیں۔ اس ویسل میں 25 ہزار ٹن مال ہے اور جو لگا ہوا ہے اس میں 37 ہزار ٹن مال ہے۔ لوکل بھی سپلائ ضرورت سے زیادہ ہے جبکہ ابھی رمضان المبارک بھی ختم ہے اور آگے کاؤنٹر میں ڈیمانڈ بھی سلو ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل بھی سٹاک کافی پڑے ہیں بکنگ میں بھی مندہ لگ رہا ہے اپریل میں۔ صرف جنگی حالات جو بنے ہوئے ہیں اس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے نقل و حمل میں۔ ورنہ ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے مندہ ہی لگ رہا ہے۔ پھر آگے مزید پائپ لائن میں دو ویسل بک ہیں وہ مارچ اپریل شپمنٹ کے ہیں وہ ابھی لوڈ نہیں ہوئے ہیں آگے لوڈ ہونگے۔ امپورٹرز بھی جہاز والے مال میں سیلنگ دے رہے ہیں ہاتھ روک نہیں رہے ہیں۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Mar 18 2026 13:33:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ یونیکول رمضان اور سفینہ شوگر ملز کے 13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز 13840 سورج کمالیہ عید کے بعد پیمنٹ پر 13700 جبکہ سویرہ شوگر ملز 15 اپریل کی پیمنٹ پر 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو گروپ کے 13485 اتحاد 13500 ڈہرکی گھوٹکی 13470 حمزہ آروائے کے اور اتفاق شوگر ملز صبح پیمنٹ پر 13550 فاطمہ شوگر ملز کے 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ کے 13320 باندھی 13350 تھر 13370 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 13490 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزیداری نہیں ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Mar 18 2026 13:08:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 10300/10400 گڈ ایورج مال 10600/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایورج مال 10800 جبکہ مشین کلین مال کراچی مارکیٹ میں 11300/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Mar 18 2026 12:59:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11000/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ چھٹیوں جیسا ماحول ہے۔ آگے عید کے بعد ہی کام کاج ہوں گے۔ہائبرڈ جوار گنگا ملتان منڈی میں 500/510 جبکہ پرولائن 610 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اوکاڑہ منڈی میں آج بارش تھی آمدن بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی بولی ہوئی ہے اور عید کی وجہ سے چھٹی والا ماحول ہے۔ آگے منگل سے دوبارہ بولی شروع ہوگی۔ .
Mar 18 2026 12:45:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کام کاج ٹھنڈا ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 18 2026 12:42:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ اور ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 4700/4750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 18 2026 12:40:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 163.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ تھل کے مالوں کے 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال نیچے پرچون میں کام ٹھنڈا ہے۔ آگے عید کے بعد ہی کام کاج شروع ہوگئے۔ .
Mar 18 2026 12:38:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60/40 کوالٹی 11600/11700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000/13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ پرائیویٹ میں گاہک ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 18 2026 12:35:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں پلانٹ والے مال 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن پر کچے مال لوڈ میں 7850/7900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی سائڈ باریک باجرہ 12000 روپیہ کوئنٹل جبکہ رجحان سائڈ باجرہ 14800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ .
Mar 17 2026 16:12:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ میں مارچ کے 13460 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 17 2026 15:38:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم 220/225 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 300/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 17 2026 15:18:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی کے 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 171 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں مال ہولڈ رکھنے چاہیے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پائپ لائن میں اپریل شپمنٹ کا ویسل بک ہے جو کہ 515 ڈالر میں بک ہوا تھا تاہم فلحال لوڈ نہیں ہوا ہے۔ پائپ لائن میں انشورنس کے مسائل ہیں۔ .
Mar 17 2026 15:01:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 41000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 42000/42500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 20 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 2370 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ہیں ایف او بی میں۔ لوکل اور انٹرنیشنل کرکٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 17 2026 14:57:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 200 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 14800 جبکہ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا کوالٹی 17000/18000 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 1190 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ایف او بی میں۔ .
Mar 17 2026 14:50:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آگے عید کے بعد کام کاج شروع ہوں گے۔ بکنگ 1025 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ .
Mar 17 2026 14:32:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کل کنری منڈی میں 1500/1800 بوری تک آمدن تھی اور ہائبرڈ کوالٹی مال 18000 کے اندر رچ سٹار کے مال 18000 کے اندر اندر فروخت ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی 20000/20950 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی کے۔ .
Mar 17 2026 14:23:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں نئے مال 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پرانے مال 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال انٹرنیشنل حالات ناساز ہونے کی وجہ سے مال ایکسپورٹ نہیں ہورہے ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 1640 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 17 2026 14:09:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں گاہک نہیں ہے۔ کام کاج نہیں ہیں جبکہ جہاز والے مالوں کے 101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مالوں میں ہی ضرورت کے مطابق گاہک بن جاتا ہے۔ آگے لائن میں مزید 2 ویسل بھی آنے کو ہیں اور دوسری جانب کینیڈا اور رشیا میں بھی کیری فارورڈ سٹاک کافی پڑے ہیں بکنگ بھی آگے نرم نظر آرہی ہے۔ .
Mar 17 2026 13:46:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ 200/300 روپیہ من تیز اوپن ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مال 10600/10700 جبکہ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایورج مال 10800/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مشین کلین مال فیصل آباد منڈی میں 11300/400 جبکہ کراچی مارکیٹ میں 11400/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ لوکل میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Mar 17 2026 13:39:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ جوہرآباد 14700 بھلوال 14500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں تاہم یہ صرف ریٹس ہی ہیں گاہک نہیں ہے۔ رمضان سفینہ شوگر ملز کے 13925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز 13850 کشمیر 13650 کمالیہ 13700 سویرہ شوگر ملز 15 اپریل کی پیمنٹ پر 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو گروپ کے 13475/13500 اتحاد 13515 حمزہ آروائ کے 13540 اتفاق 13550 فاطمہ شوگر ملز کے 13580 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ کے 13350 جبکہ مہران فاران 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 13435 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 15 مارچ تک کے ڈیٹا تک کے مطابق پاکستان بھر کی ملز میں 7226000 میٹرک ٹن تک کی پروڈکشن ہوئی ہے تاہم ملز ابھی بھی چل رہی ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott