+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 15 2026 14:51:59
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی برسیم واہنڈو منڈی میں آج 800/900 بوری کی آمدن تھی اور 8000/8500 سے 12000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ دیسی برسیم کی مارکیٹ 500 روپیہ من ڈھیلی ہے۔ دیسی برسیم پلانٹ والے مالوں کی بھی 15000 روپیہ من کی بیچ ہے۔ دوسری جانب مصری برسیم 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں میں 200 روپیہ من بہتری آئ ہے اور 15200 روپیہ من تک کی مارکیٹ ہے جبکہ پرانے مصری برسیم 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مصر سے پڑتا اوپر ہے اس لیے نیچے ڈیمانڈ شروع ہونے سے پہلے لوکل پاکستان میں اتار چڑھاؤ آ سکتے ہیں قیمتوں میں۔ فل حال مصر میں آمدن آگے شروع ہوگی۔ شروع میں مصری تھوڑا بہت بازار پمپ کروا سکتے ہیں۔ مصر سے انڈیا میں مال بکے ہوئے ہیں جو کہ شروع میں کوورنگ بھی کریں گے۔ مصر سے بکنگ بھی 1375 ڈالر سے کم نہیں ہے فل حال جو کہ کراچی میں 17400 کا پڑتا ہے اور ادھر لوکل میں 15000/15500 میں ٹریڈرز نے سر پر مال بیچے ہوئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ڈیمانڈ سے پہلے تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیکنیکل ریسرچ رپورٹ کے مطابق بھی رزسٹنس 17000/18000 کے لیول پر ہے۔