+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 14 2026 13:21:12
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ سفینہ شوگر ملز کے 13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13975 کمالیہ 13775 سویرہ 14075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کے پی کے سائڈ المعیز 1 13725 المعیز 2 13690 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13515 اتحاد 13530 ڈہرکی گھوٹکی اور ایس جی ایم شوگر ملز کے 13490 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13615 فاطمہ 13685 شیخو 13680 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ النور آبادگار 13540 مہران 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مئی فکس کے سودوں کے 13500 اور جون فکس کے سودوں کے 13585 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہے اور 450 ڈالر فی ٹن تک کے لیول پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حالیہ ہفتوں میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کچھ تیزی اس وجہ سے آئی کہ برازیل میں گنے کا کچھ حصہ ایتھانول کی طرف جا رہا ہے، جس سے شوگر سپلائی وقتی طور پر کم ہوئی۔ ایل نینو کی وجہ سے موسم کا خطرہ بھی موجود ہے، جو بھارت، تھائی لینڈ اور برازیل کی فصل کو متاثر کر سکتا ہے۔ اگر موسم خراب ہوا تو انٹرنیشنل مارکیٹ دوبارہ تیزی پکڑ سکتی ہے لانگ ٹرم میں۔اسے بائو فیول بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ زرعی فصلوں سے بنتا ہے۔برازیل میں زیادہ تر گنے سے بنتا ہے۔ یو ایس اے میں زیادہ تر مکئ سے بنتا ہے۔ اس کے علاؤہ مولائسز ،گندم،چکندر،چاول وغیرہ سے بھی بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں خام تیل کی قیمتیں تیز ہیں اور جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو حکومتیں اور کمپنیاں سستا متبادل فیول ڈھونڈتی ہیں۔ اس وقت ایتھانول کو پٹرول میں ملا کر استعمال کیا جا رہا ہے قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے۔ برازیل میں تو کئ گاڑیاں چلتی ہی ایتھنول پر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ برازیل میں چینی کی سپلائی ٹائٹ ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے۔ اس وقت ملوں کو ایتھنول میں زیادہ منافع ہے۔ شوگر ملیں زیادہ گنا ایتھنول بنانے میں لگا دیں گی اگر خام تیل کی قیمتیں زیادہ رہی تو اگلے سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی سپلائی ٹائٹ ہونے کے امکانات ہیں۔