+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 11 2026 13:23:35
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ بھاگ ناڑی کوالٹی مالوں کے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں مال بھی کم ہیں اور پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ چونکہ ریٹ کافی زیادہ ہے اور ہر بندے کی خواہش ہے کہ اس کا مال پہلے بکے۔ جہاں زیادہ تر پرافٹ ٹیکنگ مکمل ہو گئ پھر بازار نیچے جہاں گاہکی نکلے گی شوٹ اپ کر جائے گا۔ 

ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا لائن وغیرہ کے 470/475 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ہائبرڈ جوار اپر پنجاب سائڈ جہاں فارمنگ انڈسٹریز زیادہ ہیں وہاں زیادہ کاشت ہوتی ہے اور وہاں پر گندم کی کٹائیاں لیٹ ہوگئ ہیں۔ ابھی آگے امید ہے ان شاءاللہ نیچے ڈیمانڈ بھی نکلنے کے امکانات ہیں۔ مال بھی کم ہیں لیکن امپورٹرز کو اچھا تگڑا نفع ہے۔ ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ 

سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 16200/400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں سدا بہار جوار ہے۔ سدا بہار جوار مال انتہای شارٹ ہیں۔