+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 09 2026 19:42:13
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13490 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اتحاد شوگر ملز کے 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ بھی مارکیٹ بہتر ہے اور مئی فکس کے سودوں کے 13490 جبکہ جون فکس کے سودوں کے 13575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اپریل اور مئی کے سودے فارورڈ ٹریڈرز نے حاضر بازار سے بھی کافی نیچے کر کے بیچ دیے تھے۔ ابھی بلائنڈ بیچنے والے ٹنگے ہوئے ہیں اور حاضر میں ملیں کھل کر سیلنگ نہیں دے رہی ہیں اور نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی اچھی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔