+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 16 2026 13:18:08
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 /30 کوالٹی مالوں کے 11800 روپیہ کوئنٹل جبکہ 60/40 کوالٹی 11400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 50/50 کوالٹی کے 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تاہم بیچ کوئ نہیں ہے اور سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ ان ریٹوں میں بھی مزید مال لینا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کروڈ آئل کی قیمت میں تیزی کا رجحان ہے اور عموماً جب کروڈ آئل کی قیمتیں تیز ہوتی ہیں اس کے دو یا تین ماہ بعد گوار گم کی قیمتیں تیز ہوتی ہیں۔ یہ سارے پروسیس میں وقت لگتا ہے۔ جب کروڈ آئل کی قیمت تیز ہوتی ہے تو اس کے بعد ہائیڈرولک فریکچرنگ کا کام تیز ہوتا ہے اور ڈرلنگ میں اِضافہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد گوار گم استعمال ہوتی ہے اور گوار کی ڈیمانڈ میں اِضافہ ہوتا ہے۔ لوکل میں ان ریٹوں میں بھرپور خریداری کرنی چاہیے۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے