+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 07 2026 12:08:01
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 70/30 کوالٹی کا 11500 کا گاہک ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں مال خریدنے چاہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق خام تیل کی قیمت 90 ڈالر کراس کر گئی ہے۔ خام تیل (Crude Oil) کی قیمت اور گوار (Guar) کے درمیان بہت گہرا تعلق ہے، خاص طور پر گوار گم (Guar Gum) کی وجہ سے۔ گوار گم زیادہ تر آئل اور گیس انڈسٹری میں استعمال ہوتی ہے۔ اگر خام تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو آئل کمپنیاں زیادہ ڈرلنگ شروع کرتی ہیں۔ شیل آئل کی پروڈکشن بڑھتی ہے۔ گوار گم کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے۔ 2012 میں بھی برینڈ ائل کی قیمت 120 ڈالر جبکہ کروڈ آئل 100 ڈالر پلس ہو گیا تھا۔ دوسری جانب کرنسی کمزور ہونے کے ڈر کی وجہ سے سٹاکسٹ کموڈیٹیز ہی خرید رہے ہیں۔