+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 09 2026 14:41:43
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے سودوں کے 156/157 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال ریٹ کم ہونے کی وجہ سے لوکل ڈیمانڈ اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں کراچی پورٹ پر مسور ثابت کرمسن کینیڈا کے 15 کنٹینر رشیا سے 6 کنٹینر اور 70 کنٹینر آسٹریلیا سے آئے ہیں جبکہ بلک میں نپر مسور 20191 ٹن آیا ہے۔ فروری میں بھی بلک میں مال لگنا ہے۔ مسور میں ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا نے نومبر میں 184,070 ٹن مسور ایکسپورٹ کیا جو کہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں 37 فیصد کم تھیں، جبکہ سال 2025 میں 775,370 ٹن کی ایکسپورٹ کی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 6.6 فیصد کم تھیں۔ یو اے ای نے نومبر میں 41,636 ٹن سب سے زیادہ خریداری کی۔ یو اے ای اب ایک سنٹرل ہب بنتا جا رہا ہے اور پوری دنیا سے ٹریڈرز وہاں شفٹ ہو رہے ہیں ٹیکس فری ہونے کی وجہ سے۔ وہاں پر ٹریڈرز مال منگوا کر ہولڈ کر لیتے ہیں اور جس طرف سے ڈیمانڈ آتی ہے اس طرف بھیج دیتے ہیں۔ بھارت پچھلے چار مہینوں کے دوران 232,112 ٹن پر سب سے بڑا خریدار ہے کینیڈا مسور کا۔