Black Matpe | ماش ثابت
Apr 22 2026
برسیم ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jan 21 2026 14:35:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 330 ڈالر والے ویسل میں 119 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 317 والے میں 111 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 318 والے جہاز میں 105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ امپورٹرز کی بیچ بھی ہے جبکہ نیچے گاہکی بھی ہے۔ .
Jan 21 2026 14:25:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 35800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 37000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 50 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 2725 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مال لینا چاہیے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 21 2026 14:24:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت انڈین کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 14700 ایرانی ٹکڑا کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 15500/16000 روپیہ من اور گولی کوالٹی 19000/19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انڈین گولی کراچی مارکیٹ میں 415 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ گولی کوالٹی 1340 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 21 2026 14:18:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ 15 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہے اور 3 مل جنوری کے سودوں کے 14125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فروری کے سودوں کے 14160/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 21 2026 14:18:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 155 جبکہ جہاز والے مالوں کے 153 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تھل مارکیٹ کیش پیمنٹ پر 6700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 21 2026 13:42:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ ڈاؤن ہے اور نون شوگر ملز کے 14700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ رمضان شوگر ملز کے 14450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ بھون کے 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14375 کنجوانی کشمیر 14300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 14100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی 14125 حمزہ آر وائ کے 14200 چودھری اتفاق اشرف 14225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ ٹنڈو چمبڑ باندھی وغیرہ 13500 جبکہ تھرپارکر مہران فاران آباد گار النور 13850/900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ جنوری فارورڈ کے سودوں کی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے اور 14110 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری فارورڈ 30/40 روپیہ کوئنٹل ریٹ اوپر ہے لیکن گاہک نہیں ہے۔ فل حال کرشنگ فل پیک پر ہے۔ اس لیے زیادہ لالچ سے گریز کرنا چاہیے اور وقتی ساتھ ساتھ ہی کام کرنا چاہیے .
Jan 21 2026 12:43:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت 200 روپیہ من کمزور اوپن ہوئی ہے اور چھانگا مانگا منڈی میں 16800 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن ہو رہی ہے۔ گاہک کم ہے۔ .
Jan 21 2026 12:42:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ 4 مہینے ٹائم پر 20400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Jan 21 2026 12:27:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹائن برازیل کے مال حیدرآباد منڈی میں 11800/12400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 21 2026 12:19:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9600/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 21 2026 12:14:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ گرم ہی ہے۔ مارکیٹ 300 روپیہ من تیز ہے اور 11500 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں سوموار منگل ڈلوری مالوں کے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ بھی ریٹ تیز ہے جس کی وجہ سے لوکل کام گرم ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 20 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 925 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 11352 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ تیز ہی نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب افغانستان سے بھی تجارت بند ہونے کی وجہ سے مال نہیں آ رہے ہیں۔ .
Jan 21 2026 12:05:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 155.5 جبکہ کیش پیمنٹ پر 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مالوں کے 153.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 6700/6725 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آگے پورٹ پر مال لگ رہے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ .
Jan 21 2026 12:04:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 12500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 60/40 کوالٹی 11800/900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب سائڈ مال نمی والے ہیں اور آمدن بھی ہے۔ جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 300 روپیہ مارکیٹ تیز ہے اور 13500 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ ملرز کو وارہ ہے مال لے جاتے ہیں۔ پچھلے دنوں پنجاب سائڈ کے بھی کافی سٹاکسٹ نے تھرپارکر کے مال اٹھائے ہیں۔ ابھی سندھ سائڈ سے مال نہیں ملتا ہے جبکہ پنجاب مارکیٹ سست ہے۔ .
Jan 21 2026 12:03:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 4350/4450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ .
Jan 21 2026 12:02:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن مارکیٹ مزید 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 8450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے جبکہ راولپنڈی پلانٹ والے پہنچ میں 90/91 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ سائڈ بھی مارکیٹ نرم ہے اور 3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے ڈیمانڈ تھوڑی سست ہے۔ حیدر آباد کراچی سائڈ تھرپارکر والے مالوں کے 9000/9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ تھل پلانٹ والے مالوں کے 9200/9300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 20 2026 18:47:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 6/7 ایم ایم مکس کوالٹی 225/235 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 255 جبکہ 8/9 مکس کوالٹی 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم 290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 340/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کاؤنٹ کے حساب سے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 20 2026 18:40:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 70 30 کوالٹی 12600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60/40 کوالٹی کے 11800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ لوکل گوار میل کا ریٹ بھی کمزور ہے اور 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ بھی 5661 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین مارکیٹ کے انڈین کرنسی میں۔ .
Jan 20 2026 18:39:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9600/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 20 2026 18:18:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Jan 20 2026 18:12:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 156 جبکہ نپر کوالٹی 155 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jan 20 2026 18:10:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی لائن 6000/6100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ بھاگ ناڑی 5900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں سبی کوالٹی 6200 روپیہ من ریٹ مانگتے ہیں لیکن کام کاج کوئ نہیں ہے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
Jan 20 2026 17:59:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 157 جبکہ نپر کوالٹی 156 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jan 20 2026 17:53:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 330 ڈالر والے ویسل میں 120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 317 والے میں مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 111 روپیہ کلو کی بیچ ہے جبکہ گاہکی سست ہے۔ 318 والے جہاز میں بھی 105/106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں جبکہ ابھی اوپر کنٹینرز میں گاہکی تھوڑی ڈھیلی ہے۔ .
Jan 20 2026 17:46:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بازار بہتر ہے لیکن ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کرنی چاہیے۔ .
Jan 20 2026 17:44:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل مزید نرم ہے اور 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14375 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر میں کام سست ہونے کی وجہ سے فارورڈ بلائنڈ کھیلنے والے ٹریڈرز مارکیٹ کو مزید دبا رہے ہیں۔ فارورڈ میں فروری سیلر آپشن کام بھی کھل گئے ہیں۔ فروری سیلر آپشن 13970 میں مال مل جاتے ہیں۔ جبکہ بائر آپشن 14070 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 20 2026 17:37:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ من بہتر ہے اور 11700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ ٹریڈرز کے پاس مال کافی سٹاک میں پڑے ہیں۔ .
Jan 20 2026 17:34:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو کمزور ہے شام کے اوقات میں اور ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے 155 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ آج اور کل آمدن ویسل والے مالوں کے 153.5/154 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ اوپر لیول پر پیمنٹوں کا بحران ہے۔ لوکل دکان دار ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ .
Jan 20 2026 16:01:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ شام کے اوقات میں 50/100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور تھل کچے مالوں کے 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9100/9200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی سست ہے۔ .
Jan 20 2026 15:34:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہے اور 11100 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 تاریخ پیمنٹ پر 11200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے لوکل سیلنگ نہیں ا رہی ہے۔ مارکیٹ میں مزید تیزی کا ہی رجحان ہے۔ بکنگ بھی حاضر شپمنٹ 905 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فارورڈ شپمنٹ نیو کراپ کا مزید 50 ڈالر اوپر ریٹ مانگ رہے ہیں۔ .
Jan 20 2026 15:21:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 15 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 14075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوری کے سودوں کے 14030 جبکہ فروری کے سودوں کے 14070 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott