+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 30 2025 14:42:17
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ نرم ہے۔ کراچی سے آگے جہازوں کی ڈلوری کے سودے 20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی 21200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں جنوبی پنجاب سائڈ آگے بارشیں بھی ہیں اور جتنے بھی دریا ہیں سب میں سیلابی صورتحال ہے۔ تقریباً 1400 دیہات خالی کرائے گئے ہیں اور 12 لاکھ سے زائد لوگوں کو ہجرت کرائ گئ ہے جس میں زیادہ تر دیہات کے لوگ ہیں اور زرعی زمینیں زیر آب ہیں۔ اس کے علاؤہ بھی سیلاب سے کافی نقصان ہوا ہے۔ جس میں جانی نقصان، مالی نقصان لوگوں کے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں۔ لوگ بے گھر ہو گائے ہیں۔ مال مویشی کا نقصان ہوا ہے۔ فصلیں تباہ ہو گئ ہیں۔ اس کے علاؤہ کھیتوں میں پانی کھڑا ہو جائے تو اگلی فصل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ سیلاب کے پانی سے زمین کی زرخیزی متاثر ہو سکتی ہے اور اس کے بعد فصلوں میں بیماریاں بڑھ جاتی ہیں۔ انفرا سٹرکچر کا نقصان ہوا ہے۔ بجلی پانی گیس کی لائنیں متاثر ہیں۔ ابھی اگلے دو چار دن مزید ناساز ہیں۔ معاشی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ اب کسانوں کے پاس پیسے ہی نہیں ہونگے تو کہاں سے بیج بوئیں گے۔