+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 13 2025 14:20:11
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ سٹار ضعیم کے ایڈوانس پیمنٹ پر 18400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ملتان منڈی میں 18800/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ گاہکی خاموش ہے۔ امپورٹرز اندر خانے مال بیچ دیتے ہیں۔ امپورٹ میں پیمنٹوں کا بحران ہے۔ کراچی پورٹ پر کالا چنا، مسور، ییلوپیس بلک میں لگا ہوا ہے۔ بکنگ مصر سے برسیم کی 1425/1450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 17873/18183 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ابھی بھی ٹریڈرز تھوڑا تھوڑا بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوکل دکان دار مال خریدنے میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ اس بار لوکل منڈیوں کے کافی دکانداروں کے مال بھی امپورٹ میں ہیں اس لیے آگے ڈیمانڈ کے وقت امپورٹر کے لیے نیچے مال بیچنا ہی مشکل ہو جائے گا۔