+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 12 2025 13:43:09
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب نون شوگر ملز کے 17600 سلانوالی 17500 رمضان العریبیہ 17450 سفینہ 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز نو سیل کمالیہ 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں کام گرم ہے آر وی کے شوگر ملز 17300 جبکہ جے ڈی یونائٹڈ کے 17225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ملوں کے باہر گاڑیاں کھڑی ہیں لوڈنگ نہیں ہو رہا ہے۔ ڈھرکی گھوٹکی 17325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ مہران فاران 17300 آبادگار 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے لیکن گورنمنٹ بھی ہر طرح سے ریٹوں کو روکنے کے لیے پورا بندوبست کر رہی ہے۔ گورنمنٹ نے کوٹہ سسٹم کر دیا ہے۔ ملز 9000 بیگز سے زیادہ لوڈ نہیں کروا سکتی ہیں دوسری جانب بازاروں میں نیچے مال بھی نہیں ہے۔ بازاروں میں مال شارٹ ہیں۔ اور فارورڈ کے سودے پھنسے ہوئے ہیں تھوڑے تھوڑے کلئر ہو رہے ہیں لیکن ابھی بھی ملوں سے فل اگست کر کے بھی سودے ہوئے ہوئے ہیں۔ لوکل بھی اگست کے سودے بکے ہیں۔ جب لین دین کے مسائل مکمل ہو جائیں گے پھر مارکیٹ اپنے پیروں پر آئے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس بار بھی امپورٹ کے ٹینڈر میں سب سے کم بڈ ایی ڈی اینڈ ایف مین کمپنی نے 50000 ٹن کے لیے دی ہے 550 ڈالر فائن گرین کی اور میڈیم گرین کی 555 ڈالر۔ لیکن یہ برازیل کی چینی کی ہے۔ اس میں وقت لگ جائے گا اور یہ باریک چینی ہے بغیر ٹیکس کے 155 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ دبئ سے الخلیج شوگر ملز نے 586 ڈالر بڈ کیا ہے میڈیم گرین کے لیے۔ لیکن کوئ اپروول سننے میں نہیں آیا ہے۔