+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 24 2025 13:35:07
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 16650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی کے کے 16750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ باقی ملوں کے بھی اوپن میں کام نہیں ہو رہے ہیں۔ گاہک نہیں ہے۔ انڈر پارٹی 12 ٹن 30 ٹن کر کے کام ہو رہا ہے۔ کیونکہ نچلے لیول پر گورنمنٹ کی سختی ہے۔ دوسری جانب 50 ہزار ٹن امپورٹ کا جو ٹینڈر تھا وہ بغیر بڈ کے ہی کلوز ہو گیا ہے۔ کیونکہ ٹی سی پی نے شرائط سخت رکھی تھیں۔ شپمنٹ تاریخ 1 سے 15 اگست تھی اور گورنمنٹ کا ارادہ تھا کہ 30 اگست سے پہلے پہلے مال ادھر مارکیٹ میں پھینکا جا سکے۔ لیکن برازیل وغیرہ سے تو وارہ ہی نہیں ہے وہاں سے 45 دن لگ جاتے ہیں۔ اور دبئ سے بھی کوئ رسپانس نہیں ملا کیونکہ الخلیج شوگر ملز اپنی شپنگ کمپنی استعمال کرتی ہیں اور فل ایل سی پیمنٹ ایڈوانس پر مال بھیجتی ہیں۔ اس کے علاؤہ اگر الخلیج سے بھی بولڈ گرین شوگر منگوائی جائے تو بغیر ٹیکسز کے 170 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اب لوکل اگر بازار 170 سے کم ہو تو کون مال منگوائے گا۔ لوکل اگر بازار بہتر ہو گا انٹرنیشنل سے پھر ہی ٹریڈرز مال منگوائیں گے۔ چینی جو امپورٹ کی جا رہی ہے وہ اضافی سٹاک کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ لوکل میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ اس لیے اگر کوئ امپورٹ کرواتا ہے تو لوکل میں بیچنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔