+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 17 2025 16:11:41
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جے ڈی ڈبلیو گروپ کے۔ فل حال نیچے گاہک ڈرا ہوا ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ سفینہ وغیرہ کے 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ میں فارورڈ میں کافی کام ہوئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں مسئلے مسائل ہو سکتے ہیں آنے والے دنوں میں۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔ مال ہولڈ رکھنے چاہیں۔ یا آگے مزید بھی خریدنے چاہیں۔ آج بھی انٹرنیشنل مارکیٹ لنڈن شوگر 10 ڈالر مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 493 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اس میں بھی 30/40 ڈالر مزید تیزی لگتی ہے آنے والے دنوں میں۔ جس کی وجہ سے امپورٹ کا پڑتا مزید اوپر جا سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 2023 والا سال مختلف تھا اس وقت جب ریٹ 165 ہوا تھا تب ستمبر کا مہینے چل رہا تھا اور اس بار ابھی جولائ کا مہینہ چل رہا ہے۔ تب سپورٹنگ ریٹ 135 تک تھا اس بار سپورٹنگ ریٹ 165 تک ہے مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔