+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 26 2025 13:34:51
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سینٹرل پنجاب سائیڈ نون شوگر ملز 16750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ العریبیہ 1600 رمضان 16600 سفینہ 16600 یونیکول 16600 المعیز 2 16550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 16700 سویرہ 16675 کمالیہ 16550 جھنگ سائڈ سورج 16500 جیسے ریٹ ہیں۔ جنوبی پنجاب مارکیٹ فاطمہ 16450 حمزہ 16420 ار وای کے 16420 جے ڈی ڈبلیو 16375 یونائیٹڈ 16375 اتحاد 16390 جیسے ریٹ ہیں۔ ڈھرکی اے کے ٹی 16360 جیسے ریٹ ہیں۔ زیریں سندھ میں سانگھڑ آباد گار میر پور خاص مہران فاران 16575/600 جیسے ریٹ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ بھی رکی ہوئ ہے۔ مئی کے سودوں کے 16560/70 جبکہ جون کے سودوں کے 17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چینی کے اوپر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جو کہ 15 روپیہ کلو ہے اس کو وصول کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی گئ ہے۔ نوٹ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی صرف اس چینی پر لاگو ہوتی ہے جو کہ صنعتی یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ جو چینی ملوں سے براہ راست تاجروں کو بیچی جاتی ہے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ان سے کوئ لینا دینا نہیں ہے اور بازار پر بھی اس کا کوئ اثر نہیں ہوگا۔ صنعتی اور تجارتی اداروں میں وہ ادارے شامل ہیں جو چینی سے آگے بائ پروڈکٹس بناتے ہیں کولڈ ڈرنکس، جوس ، بیوریجیز وغیرہ۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 15 روپیہ کلو ہے اب اس کو چینی کی مینوفیکچرنگ کے وقت جو بھی ریٹیل میں قیمت ہوگی پرنٹ شدہ رسید کے ساتھ وصول کی جائے گی۔ ساتھ یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے سیل ٹیکس وصول کے حوالے سے تجویز پیش کی ہے کہ۔ہر 15 دن بعد پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس چینی کی نئ کم سے کم قیمت ریٹیل میں طے کرے گی اور اس میں سے 16 روپے کم کر کے ملوں سیلز ٹیکس دیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 15 مئ تک کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں 33 لاکھ ٹن تک چینی موجود تھی۔ اب اگر اگلے پانچ ماہ میں ہر مہینے 6 لاکھ ٹن بھی کھائیں تب بھی چینی باقایہ بچتی ہے تاہم کیری فارورڈ سٹاک بالکل کم ہو جائے گا۔ دوسری جانب مال ملوں کے ہاتھوں میں ہے اور ملیں حاضر سیل روک کر بازار تھوڑا بہت بہتر کروا کر فارورڈ تاریخیں کر کر کے تھوڑا تھوڑا مال بیچتی ہیں۔ انویسٹرز بھی کیش ڈیو ہی کر رہے ہیں حاضر مال خرید کر اگلہ مہینہ کر کے بیچ دیتے ہیں۔ 5/7 روپے کلو نفع مل جاتا ہے۔