+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 05 2025 00:12:05
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1 روپیہ مزید تیز ہوا ہے اور 197 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ والا 204 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ انویسٹر بھر پور خریدار ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی دو چار امپورٹرز سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انویسٹر خریدار ہیں اس سے محسوس ہو رہا ہے کہ مارکیٹ دو چار دن میں ہی 200 کا لیول ٹچ کر جاے گی۔ کیونکہ گاہک زیادہ ہے جبکہ بیچ تھوڑی تھوڑی آ رہی ہے۔ ہر دو چار ٹرالوں کے بعد روپیہ بڑھا کر کام ہو رہا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امپورٹرز کے پاس بھی مہنگے چنے ہی پڑے ہوے ہیں اس لئے وہ کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں۔