+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 21 2025 00:54:12
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں دوبارہ بہتر ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارچ کے سودوں کا 15725/50 کا گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملوں نے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اب پتا نہیں پرانی پٹیشن جو 2023 والی وہی ریویو ہو گی یا نئ پٹیشن دائر ہوئی ہے۔ تاہم یہ سننے میں آ رہا ہے کہ عدالت نے 24 تاریخ مقرر کی ھے۔ اس پٹیشن میں ملوں کا موقف کیا ہے اس کی تفصیلات بعد میں ہی سامنے آئیں گیں۔ یہ خبر چینی کیلئے اچھی خبر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ماہرین سے گفتگو ہوئی ہے تو ماہرین کا کہنا تھا کہ مل والوں کا موقف یہی ہوتا ہے حکومت ہمارے ساتھ زبردستی نہ کرے اور ملوں سے نہ زبردستی مال اٹھواے اور دوسرا موقف یہ ہوتا ہے کہ حکومت کو ریٹ فکس کرنے کا اختیار نہیں ہے کیونکہ ہم نے گنا مہنگا خریدا ھے اور چینی کی قیمت کا گنے کے ساتھ تعلق ہوتا ہے۔ تاہم پٹیشن میں اصل مندرجات کیا ہیں۔ اس کی تفصیلات ایک آدھ دن تک سامنے آئیں گیں۔ فل الحال خبر یہی ہے کہ ملوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور 24 تاریخ مقرر ہوئی ہے عدالت میں۔