+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 18 2025 12:30:07
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 218 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ ایل ڈی سی 2 کے مال کے 207 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ ایل ڈی سی 2 میں مال خریدنے چاہیں۔ مارکیٹ میں دوبارہ تیزی کا رجحان ہے۔ ایل ڈی سی 2 بھی مارچ کے شروع میں آ جائے گا۔ لوکل میں گوداموں میں بھی مال ہیں لیکن آگے وقت کے ساتھ کھائے جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کل مئ شپمنٹ کے سودوں کے 730 ڈالر تک کام ہو گئے تھے آج 735 ڈالر ریٹ آ رہا ہے جو کراچی پورٹ پر 228/229 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے سال جب انڈیا نے کالے چنے پر ڈیوٹی ختم کی تھی تو ڈیوٹی ختم کرنے سے پہلے ہی کافی مقدار میں خریداری شروع کر دی تھی۔ آگے فارورڈ شپمنٹ بھی مال خرید لیے تھے کیونکہ ڈیوٹی ختم کرنے سے پہلے ریٹ کم تھا کافی مال خرید کر پھر ڈیوٹی ختم کی تھی۔ پھر جب ڈیوٹی زیرو ہوئ سٹاکسٹ کے گاہک بننے سے ریٹ ہی 150/200 ڈالر تیز ہو گیا تھا۔ ابھی دوبارہ فارورڈ میں مئ جون کے کام 730 ڈالر تک ہو گئے ہیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں اور مزید بھی ان ریٹوں میں گاہک ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 70/80 ڈالر کی تیزی آ گئ ہے۔ لوکل مارکیٹ میں زیادہ تر مال بلک میں آیا ہے۔ اب جو امپورٹرز بلک ویسل میں مال منگواتے ہیں وہ تگڑے امپورٹرز ہوتے ہیں مال کو سنمبھال بھی سکتے ہیں۔ اگر لوکل میں ریٹ کم ہو تو مال کو ہولڈ بھی کر لیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان کی لوکل فصل تو سال و سال کمزور در کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ کالے چنے کا دارومدار امپورٹ پر ہونے کی وجہ سے تھل کے سٹاکسٹ بھی امپورٹ والے مال ہی سٹاک کریں گے۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر بہتری کا رجحان ہے۔