+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 31 2025 15:37:55
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ گرم ہے۔ سنٹرل پنجاب سرگودھا زون نون شوگر ملز 200 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 14675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ رمضان 14500 العریبیہ 14550 المعیز 2 14500 سفینہ 14500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14500 کمالیہ کنجوانی نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد شوگر ملز کے ڈی او شارٹ ہیں۔ ڈیلرز مال ہی نہیں بیچتے ہیں زیادہ مقدار میں تھوڑا سا مال بیچ کر ریٹ ہی تیز کر دیتے ہیں۔ جے ڈی اتحاد 14300 جبکہ حمزہ آر وائی کے 14350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یونائٹڈ 14100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودے 14080/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری کے سودوں کے رات 14725 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو کر ابھی دوبارہ 14625/35 بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 14200 ساہنگھڑ مٹیاری 14300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ تو تیز ہے لیکن ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ اب آخری ریٹ کا تعین نہیں کیا جا سکتا کے کہاں سے مارکیٹ میں کریکشن آئے۔ فل حال کرشنگ ابھی چل رہی ہے۔ لالچ کی وجہ سے انویسٹرز مال بیچتے ہیں جیسے ہی روپیہ دو پڑتا ہے دوبارہ مال خرید لیتے ہیں۔ ابھی جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ آخری ریٹوں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ چونکہ مارکیٹ میں 25/27 روپیہ کلو پڑ چکے ہیں آگے گورنمنٹ بھی مداخلت کر سکتی ہے۔ ایک کریکشن کے بعد یا کرشنگ مکمل ہونے پر جب مکمل پیداواری فگرز سامنے جائیں گے پھر دوبارہ سے کام کیا جا سکتا ہے۔

comment

Abu Bakar Memon – Jan 31 2025

Zabardast.

Reply