+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 28 2025 14:54:53
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر مال 205/07 جبکہ مشین کلین مال 215/20 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620/40 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا سفید چنے کی تھوڑی تھوڑی آمدن شروع ہو گئ ہے۔ آج اندور منڈی میں 30 توڑے کی آمدن تھی اور 7580 روپیہ کوئنٹل انڈین کرنسی میں کام ہوئے ہیں۔ انڈین موٹے چنے لوڈڈ مال کے 1525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ 25/30 دن تک پاکستان آ جائیں گے جبکہ نیو کراپ فروری مارچ شپمنٹ کے 1350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں 44/46 کاونٹ کے۔ 1525 ڈالر والے کراچی پورٹ پر 473 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 1350 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 420 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال رکنا چاہیے مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے بکنگ میں ریٹ زیادہ ہے۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 235/40 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 290/95 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 325/30 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 8/9 ایم ایم 870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں بکنگ امیرکا سے 1350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔