+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 21 2023 11:21:42
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 20500/21000 روپیہ من تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ کل مصر میں 1000 اردب کی آمدن تھی اور 10000/11000 مصری پائنڈ تک بھاؤ تھے۔ 11000 مصری پائنڈ ڈالر میں 1750 ڈالر فی ٹن ریٹ بنتا ہے کم سے کم۔ فل حال ریٹ کافی زیادہ ہیں امپورٹرز مزید نئ بکنگ میں ابھی نہیں جا رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب تک تقریباً ٹوٹل 470 کنٹینر جس میں 110 کنٹینر پرانے مال کا کام ہو چکا ہے پاکستان کے لیے۔ نیا مال ابھی سارا پاکستان آیا نہیں۔ 20 تاریخ والے جہاز میں کافی لوڈ ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق شاید 20/30 کنٹینر نا لوڈ ہوں۔ پچھلے سال 800 کنٹینر نیا آیا تھا اور 125/150 کنٹینر پرانا مال تھا اور ٹوٹل 950 کنٹینر تک کے مال تھے۔