+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 12 2023 02:48:04
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 60 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 11150 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ کے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کی 11475 جیسی صورتحال بن گئی ہے جبکہ مئ کے سودے 12100 تک ہوے ہیں۔  حاضر میں تھوڑا بہت دباؤ ہے لیکن یہ دباؤ عارضی ہے۔ عید کی گاہکی کے دوران سب مال فارغ ہو جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فارورڈ کے سودوں کا بھرپور خریدار ہے بیچ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔  مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ ملیں مال سیل نہیں کر رہی ہیں۔  یہاں خریداری کرنی چاہیے اگر 25/50 کمزور ہو جائے تب بھی کوئی بات نہیں ہے جہاں چلے گی مارکیٹ پکڑائی نہیں دے گی۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔