+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 27 2023 22:12:21
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور فروری کے سودوں کے 8840 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس ڈال کر 8915/20 جیسے حالات بنتے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودوں کی 9335 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹی وی چینل پر خبر چلی ہے کہ گورنمنٹ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے گی جس کی وجہ سے مندہ کھیلنے والے کھلاڑیوں نے مارکیٹ میں تھوڑی بیچ دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس خبر کا اثر عارضی ہے۔ کیونکہ ملیں چینی نہیں بیچ رہی ہیں۔ تھوڑی بہت اوپر نیچے ہو کر دوبارہ چل پڑے گی۔ کیونکہ زیریں سندھ میں 9050/9100 جیسے حالات بن گئے ہیں ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی تھی۔ ہمیشہ رمضان المبارک کے قریب اس طرح کی خبریں آتی رہتی ہیں کیونکہ انتظامیہ چار چھے لوگوں کا چالان کر کے اخبارات میں خبریں لگاتی ہے کہ ہم نے یہ گودام سیل کر دیا ہم نے وہ گودام سیل کر دیا یہ ایک معمول کا عمل ہے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ چینی کی مارکیٹ ڈیمانڈ اور سپلائی پہ چلتی ہے اور نچلی سطح پر پائپ لائن خالی ہے آگے رمضان المبارک شروع ہو جاے گا اور زبردست لاگت کے دن ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز والا حاضر بھی نہیں بیچ رہا اور مارچ بھی نہیں بیچ رہا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو 10 اپریل کی پیمنٹ پر 9600 20 اپریل کی پیمنٹ پر 9700 جبکہ 30 اپریل کی پیمنٹ پر 9800 مانگنا شروع ہو گیا ہے اس لئے مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع ہے۔