+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 15 2026 15:47:43
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصری پرانا کراچی 500/600 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 12700/800 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ نیا مصری برسیم کا 14700/800 کا خریدار بن جاتا ہے اچھی پارٹیاں 15500 مانگنا شروع ہو گئی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو تین دن میں سعودیہ عرب نے یمنی حوثیوں پر ایئر سٹرائیکس کی ہیں اور حوثیوں نے بھی سعودیہ پر میزائل داغے ہیں جس کی وجہ سے حوثیوں نے دھمکی دی ہے کہ ہم باب المندب کا سمندری روٹ بند کر دیں گے۔ برسیم اسی روٹ سے آتا ہے اس لئے پاکستان میں برسیم میں تھوڑی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر باب المندب والا راستہ بند ہو جاتا ہے تو پھر مصر سے برسیم افریقہ کے کیپ ٹو گڈ ہوپ کے راستے سے آے گا۔ کیپ ٹو گڈ ہوپ کے راستے اگر آتا ہے تو کرایہ بڑھ سکتا ہے دوسری اہم بات یہ ہے کہ افریقہ والا روٹ لمبا پڑتا ہے تقریباً 40/42 دن لگتے ہیں مال پاکستان پہنچنے میں۔ تاہم ابھی باب المندب والا روٹ بند نہیں ہوا صرف حوثیوں نے دھمکی ہی دی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کی مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔