+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 30 2026 12:18:24
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من بہتر ہے اور 8100/8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال بارشوں کے باعث فصل تھوڑی لیٹ ہے۔ تاہم ان بارشوں سے کوئ نقصان نہیں ہوا ہے۔ وقفے وقفے سے تھوڑی تھوڑی بارش ہوتی ہے یہ نقصان دہ نہیں ہے۔ اگر زیادہ بارش ہو اور پانی کھڑا ہو جائے وہ نقصان دہ ہوتی ہے۔ سیالو مونگ کی آمدن ابھی کھل کر شروع نہیں ہوئ ہے۔ آگے اگست کے پہلے ہفتے میں جہاں آمدن زیادہ ہوگی وہاں بازار مزید ڈاؤن ہو سکتا ہے۔ تھلوں میں پرانے سٹاک بھی پڑے ہیں۔ دوسرا لوکل فصل بہت اچھی کاشت ہونے کے باعث 8000 والے لیول پر سٹاکیہ سٹاک کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔ ابھی فل حال ملرز اور دکان دار آمنے سامنے ہی کام کر رہے ہیں۔ سٹاکسٹ خاموش ہیں۔