+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 08 2026 12:16:06
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 13000/13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں اوپر پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ بڑے ٹریڈرز نے اوپر تھوڑے بہت مال بیچے ہیں ابھی بازار تھوڑا بہت نرم ہوا تو دوبارہ کوور کر لیں گے۔ 60/40 کوالٹی مالوں کے 12600 50/50 کوالٹی مالوں کے 12200 جبکہ ریگولر کوالٹی مالوں کے 11800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 13400 روپیہ 93.310 کلو کے جبکہ سندھ لائنوں پر 13800/900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی مالوں کے 14100/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گوار میل کے ایکس کراچی 111/112 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کروڈ آئل کی قیمت میں بھی آج کمی آئ ہے 96 ڈالر ریٹ ہے۔ ایکسچینجز پر ہر بندے نے ہی لانگ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ایکسچینج ریٹ گرا کر ادھار والے بندوں کو فارغ کر دیتی ہیں۔ تاہم کروڈ آئل کی قیمتوں میں تیزی کا ہی رجحان ہے اور گوار سیڈ بھی لوکل تھوڑا بہت کریکشن آ کر مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ کروڈ آئل کے پیچھے ہی ہے گوارے کی مارکیٹ بھی۔