+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 18 2025 14:57:03
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کویٹہ منڈی میں 800 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ 43000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ لوکل میں سٹاکسٹ کے پاس اوپر ریٹوں والے مال ہیں۔ بکنگ 30 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 2590 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 35200 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں زیادہ مزے داری نہیں ہے۔ انڈیا کیری فارورڈ سٹاک بہت پڑا ہے۔ 20/25 لاکھ بوری مال پڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے سال بھی انڈیا میں ٹریڈرز نے زیرے میں نقصان ہی کیے ہیں۔ اس لیے اس دفع کم بیجائیاں ہونے کے امکانات ہیں۔ لیکن یہ وقت کے ساتھ ہی بہتر پتا چلے گا۔ انڈیا بیجائیاں ابھی شروع ہوئ ہے 10 جنوری تک چلتی رہیں گی۔