+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 06 2026 15:52:50
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ گرم ہی ہے۔ حاضر ڈلوری مال ہی نہیں مل رہے ہیں ثابت میں جبکہ ییلو پیس دال کا کراچی سے 155 روپیہ کلو میں کام ہو گیا ہے۔ فل حال جو جہاز لگنا ہے اس کو بھی برتھ نہیں مل رہی ہے اور جو اگلا جہاز ہے اس کے بھی تھوڑا لیٹ ہونے کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے لوکل کام گرم ہے۔ جو جہاز لگنا ہے اس کے مال کے 117/118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ اس کے بعد جو مال بلک میں آ رہا ہے اس کے مالوں کے 109/110 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے اور اگلے دنوں لوکل میں نیچے ڈیمانڈ بھی اچھی رہنے کے امکانات ہیں اور یہی پیک ڈیمانڈ کا ٹائم ہے۔ دوسری جانب پاک افغان بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور سے بھی مال نہیں ا رہا ہے سارا مال کراچی سے ہی ا رہا ہے۔ پہلے بھی جب بارڈر کھلا تھا تب بھی پاک افغان والی سے سائڈ سے خرچہ زیادہ تھا جس وجہ سے کراچی سے ہی مال آ رہے تھے۔ فل حال لوکل کام گرم ہی ہے۔