+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 25 2025 12:03:22
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ 500 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور ملتان منڈی میں 21500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں حاضر پیمنٹ حاضر لوڈنگ والے مالوں کے 21000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ 25 تاریخ ولات جہاز میں 20800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں اور ستمبر سیلر آپشن مالوں کے 20700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال حاضر میں مال شارٹ تھے جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ تھی۔ تاہم ابھی آگے امپورٹرز کے مال لگنے ہیں پورٹ پر۔ جیسے جیسے مال لگتے جائیں گے۔ امپورٹرز لوکل مال بیچ کر بکنگ میں جاتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بکنگ ہی ضرورت سے زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔