+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 25 2025 11:49:01
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 207.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ فارورڈ اکتوبر نومبر شپمنٹ 585 نومبر دسمبر 570 دسمبر جنوری 555 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹربینک میں ڈالر 282.40 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا کی جب نئ کراپ شروع ہوتی ہے تو فارمرز پہلے سے ہی کراپ سیل کرنا شروع کر دیتے ہیں فارورڈ میں۔ لیکن اس بار فارورڈ میں اتنے مال بک نہیں پا رہے ہیں۔ آسٹریلیا کی اگلی کراپ اس بار ابھی تک بہت کم بکی ہے۔ 5/10% بکی ہے۔ اسی وجہ سے بکنگ دوبارہ ڈاؤن ہوئ ہے۔ اور انویسٹرز حاضر میں مال لینے کی بجائے بکنگ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ بکنگ 555 ڈالر والا 170.59 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ جو کہ لوکل سے 37 روپیہ کلو نیچے ریٹ بنتا ہے۔ تاہم یہ نیو کراپ جنوری شپمنٹ کا ریٹ ہے اور مال اگلے سال فروری مارچ میں آئے گا۔ ابھی حاضر بکنگ میں گیپ ہے اور لوکل مارکیٹ میں مال اونچے ریٹوں والے مال پڑے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں بھی تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔