+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 13 2025 14:48:51
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 197/198 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر مسور 201 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال کینیڈا میں مسور کی پیداوار پچھلے سال کی نسبت 22% زیادہ ہے۔ پچھلے سال 27.21 لاکھ ٹن پیداوار تھی اس سال 29.30 لاکھ ٹن تک پیداوار متوقع ہے۔ اس سال کیری فارورڈ سٹاک بھی پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے۔ تقریباً 5 لاکھ ٹن تک ہے۔ ریٹوں میں بھی پچھلے دو سالوں میں نمایاں کمی آئ ہے۔ 2023 میں مسور ثابت کا ریٹ 1000 ڈالر تھا 2024 میں 800 ڈالر تھا 2025 میں 720 ڈالر پھر ابھی اگلی کراپ کے سودے نومبر دسمبر شپمنٹ کے 590 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ رشیا سے بھی مسور ثابت کے 560/570 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب ڈیمانڈ کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو انڈیا میں اس سال بارشوں کی وجہ سے حالات کافی خراب ہوئے ہیں۔ زیادہ بارشوں کی وجہ سے بیجائیاں جس طریقے سے شروع تھیں اس طریقے سے آگے نہیں بڑھیں۔ اس سال انڈیا میں ٹوٹل دالوں کا زیر کاشت رقبہ 106.68 لاکھ ہیکٹرز ہے جو کہ پچھلے سال کے جتنا ہی ہے تقریباً۔ مجموعی طور پر 20% تک کم رقبہ کاشت ہوا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا عموماً انٹرنیشنل مارکیٹ میں جس دال کا بھی ریٹ کم ہو اس میں خریداری کرتا رہتا ہے تاکہ اپنے لوکل ریٹوں میں بھی کمی لائی جا سکے اور زیادہ سے زیادہ بفر سٹاک رکھا جا سکے۔