+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 07 2025 23:35:08
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو 75 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 17050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی کے 17225 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق یکم اگست تک کے ڈیٹا کے مطابق ملوں میں 18.30 لاکھ ٹن مال بقایا رہ گیا ہے۔ دوسری جانب امپورٹ کے معاملات بھی حل نہیں ہو رہے ہیں۔ کیونکہ گورنمنٹ کی سخت ڈیڈ لائنز ہیں۔ پہلے بھی دو ٹینڈر پروسیس نہیں ہو سکے ہیں۔ ابھی تیسرا 11 اگست کو ہے۔ الخلیج نے 599 ڈالر بڈ کی ہے میڈیم گرین کی جو بغیر ٹیکس کے 169 روپیہ کلو تک آ کر پڑتی ہے کراچی پورٹ پر۔ پھر کرائے ڈال کر اور مزدوری رکھ کر اور اوپر ریٹ چلا جاتا ہے یہ بغیر ٹیکس کے۔ لوکل جو چینی کا ریٹ ہے وہ ٹیکس شامل شدہ ہے۔ اور سب سے اہم بات کہ لوکل جب تک پڑتوں سے اوپر ریٹ نہیں جاتا امپورٹرز مال ہی نہیں منگوائیں گے۔ ٹریڈرز تب باہر سے مال منگوائیں گے جب دو پیسے بچ رہے ہوں۔ اس لیے ان ریٹوں میں مال ہاتھ میں رکھنا چاہیے آگے تیزی کا رجحان ہی ہے۔