+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 02 2025 18:17:44
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 211/211.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 217 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں اس سال بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جس میں سارے ہی مین پیداواری علاقے شامل ہیں۔ اتر پردیش مدھیہ پردیش راجستھان گجرات وغیرہ کے سارے علاقے شامل ہیں جو بارشوں کی وجہ سے متاثر ہیں۔ کھیتوں میں کھڑی فصلیں سڑنے کے دہانے پر ہیں۔جوار، مونگ، اُڑد، باجرہ، تل چنا اور مکئی کی فصلیں سڑنے کی اطلاعات ہیں۔مسلسل بارش کی وجہ سے فصلیں نکاسی سے پہلے ہی کمزور اور زرد پڑ رہی ہیں۔ راجھستان میں کیکری کے علاقے میں 50 فیصد سے زائد فصلوں کو نقصان پہنچا۔ کھیت بارش کے پانی سے بھر گئے ہیں۔ کیکری میں 175085 لاکھ ہیکٹرز پر بیجائ ہوئ ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ فصلوں کی بوائی پر ہزاروں روپے خرچ ہوئے لیکن زیادہ بارش کے باعث فصلیں تباہ ہو گئیں۔ حکومت کھیتوں کا سروے کرے اور معاوضہ فراہم کرے۔ فصلیں سڑنے سے کسانوں کی مالی مشکلات بڑھیں گی۔ فل حال بیجائیاں بھی بہت زیادہ ہوئ تھیں اور بارشوں سے خرابی بھی زیادہ ہوئ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹیں جو پہلے بہت زیادہ کمزور تھیں ابھی دوبارہ بہتر ہوئ ہیں۔ کالا چنا نیو کراپ 565 ڈالر تک کام ہو کر دوبارہ 625 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لوکل بھی کالا چنا اگست شپمنٹ والا 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہے جو کراچی پورٹ پر 220 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ اس لیے اگلے دنوں میں جو بھی تھوڑی بہت مارکیٹ نرم ہو کالے چنے کی خریداری کرنی چاہیے آگے مارکیٹ میں بہتری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔