+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 01 2025 15:49:46
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ نرم ہے۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ سفینہ بابا رمضان وغیرہ 17200 جبکہ المعیز 2 17150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی گروپ کے 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 17000/17050 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ فارورڈ کوئ کام نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چینی کا جو ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر ہے اس میں سب سے کم ترین بڈ 539 ڈالر کی ہے 50000 ٹن کی فائن گرین کی۔ تاہم فائن گرین کا سائز 0.2 سے 0.4 ایم ایم کے درمیان ہوتا ہے۔ جو کہ فوڈ اتھارٹی والے مال فیل کر دیں گے۔ سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہے۔ وہ مال لوکل بکے گا بھی نہیں مارکیٹ میں۔ وہ صرف بیکنگ انڈسٹری، کونفیکشنری، بیوریجز وغیرہ یعنی کے جو بڑی انڈسٹریز جو شیرا بناتی ہیں وہ استعمال کر سکتی ہیں۔ دو مزید آفرز بھی آئ ہیں ایک 567 ڈالر ہے 25000 ٹن کی اور دبئ سے الخلیج شوگر ملز نے 30000 ٹن کے لیے 599 ڈالر کی بڈ دی ہے میڈیم گرین کی۔ تاہم میڈیم گرین کا سائز بھی 0.5 سے 0.8 ایم ایم ہے جو کراچی پورٹ پر 170.11 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ مال اس طریقے سے منگوایا جائے گا کہ 30 ستمبر سے پہلے پہلے مال پاکستان آئے جو کہ صرف الخلیج شوگر سے ہی ممکن ہے۔ ابھی اگلی تاریخ 8 اگست کو حکومت امپورٹ کے متعلق فیصلہ سنائے گی۔