+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 25 2025 16:01:25
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ بکنگ 870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10791 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر پہلے نیچے 284.16 پیسے تک چلا گیا تھا ابھی 284.90 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ ماش میں اب کافی سارے ملز امپورٹ میں چلے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریڈرز کے لیے اب لوکل میں اتنا گیپ نہیں بچا ہے۔ ملرز بکنگ کے ساتھ ہی چلتے ہیں۔ لوکل اگر بازار بہتر ہو گا تو ملرز لوکل بیچ کر بکنگ میں جاتے جائیں گے۔