Clover Seed | برسیم
Oct 01 2026
زیرہ سفید ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jun 30 2026 15:26:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 165 جبکہ برانڈڈ مشین ملین مال 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین کے مال 170 سے 200 روپیہ کلو تک بھاؤا ہیں کوالٹی اور سائز کے لحاظ سے۔ کینیڈا 8 ایم ایم 215 روپیہ کلو 8/9 ایم ایم 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی دوبارہ سلو ہے۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے چل رہی ہے۔ .
Jun 30 2026 15:05:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ سست ہے اور تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ کام کاج ٹھنڈا ہے۔ .
Jun 30 2026 15:02:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور مارکیٹ فلحال بہتر ہے اور نپر حاضر والے مالوں کے 161/162 جبکہ کرمسن والے مالوں کے 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مال کم ہیں اور ویسل کو مزید تاخیر ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے تاہم دالوں میں کام ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے۔ .
Jun 30 2026 14:49:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت 200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا 15500/16000 جبکہ گولی کوالٹی 20500/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ انڈین مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 15309 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jun 30 2026 14:39:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کویٹہ منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ دوبارہ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا سے بکنگ دوبارہ تھوڑی ڈھیلی ہوئ ہے 50 ڈالر نرم ہے اور کراچی سی اینڈ ایف 2410 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 33560 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل ریٹ اوپر ہے اس لیے امپورٹرز لوکل مارکیٹ میں مال فروخت کر کے دوبارہ بک کروا لیتے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کراپ تو 5/7% کم تھی تاہم اس سال انڈیا کی ایکسپورٹ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال اب تک 1.5 لاکھ ٹن کی انڈیا نے زیرے کی ایکسپورٹ کی ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 17% تک کم ہے۔ ایکسپورٹ میں کمی کی مین وجہ چائنہ کی اضافی پیداوار ہے۔ چائنہ میں پہلے زیرے کی کراپ کم ہوتی تھی وہ اپنی کھپت پوری کرنے کے لیے زیارہ امپورٹ کرتا تھا لیکن پچھلے دو سالوں سے چائنہ زیرہ ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ جس سال انڈیا ریٹ کافی تیز ہو گیا تھا اس کے بعد سے چائنہ میں اپنی ضرورت سے زیادہ زیرے کی پیداوار ہو رہی ہے۔ ابھی بھی چائنہ انڈیا سے 50 ڈالر کم میں آفر کر رہا ہے۔ مین بڑا سپلائر تو انڈیا ہی ہے لیکن چھوٹے سپلائر والے ممالک جس میں ایران سیریا وغیرہ ہیں ان کی کراپ بھی اچھی ہے۔ لوکل پاکستان میں بھی بلوچستان کے علاقوں سے زیرہ ا رہا ہے جو کہ چھنائ وغیرہ کروا کر 24000/26000 روپیہ من تک فروخت ہو رہا ہے۔ یہ دیسی مال ہوتا ہے اس کی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے۔ مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 30 2026 14:16:22 3 months ago
,پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس رشیا کے مال 92 جبکہ کینیڈا کے مال 92.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ یوکرین سے 310 جبکہ کینیڈا سے 330 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 30 2026 14:15:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کراچی مارکیٹ میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 11825 جبکہ چمن ماش 13750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دال ماش فیصل آباد منڈی میں 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ وکرا ضرورت کے مطابق ہے۔ بکنگ 940 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں 11414 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jun 30 2026 13:59:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ جامپور 11500/12500 اور لودھراں ڈنڈی والے مال 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آگے جولائی میں خوب بارشیں بھی متوقع ہیں تاہم موسم پر نظر رکھنی چاہیے۔ .
Jun 30 2026 13:55:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی مارکیٹ 200/300 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 30 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 1710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 30 2026 13:53:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10500/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Jun 30 2026 13:42:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جوہرآباد 14400 بھلوال 13950 العربیہ 13750 سفینہ 13850 المعیز 1 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13800 کمالیہ 13590 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ شوگر ملز کے 13475 ڈھرکی گھوٹکی 13465 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13550 حمزہ 13525 فاطمہ 13610 اشرف 13560 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ النور 13500 آبادگار 13525 مہران فاران شوگر ملز کے 13550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جون فکس کے سودوں کے 13475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13080 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ .
Jun 30 2026 12:38:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید 500 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے اور سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 12000/13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ پرچون میں 360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے سدا بہار مال 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مالوں کے 15100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں بعض گٹوں کے۔ .
Jun 30 2026 12:19:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 7600/7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 10200 برازیل 9500 جبکہ تنزانیہ کے مال 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Jun 30 2026 00:11:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کی مصر سے بکنگ 1350 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصر میں برسیم کی آمد تو تھوڑی تھوڑی بڑھنا شروع ہو گئی ہے لیکن مصر کی کرنسی پچھلے ایک ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 5.78 فیصد مضبوط ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹر کو فل الحال وارہ نہیں ہے۔ تاہم پاکستان میں فل الحال امپورٹرز بھی خریدار نہیں بن رہے ہیں کیونکہ دیسی برسیم بہت سستا ھے دیسی برسیم مشین کلین مال پاکستان میں 14700/800 کے لیول پر ہیں۔ اگر ان کو ڈالرز میں کنورٹ کریں تو تقریباً 1180 ڈالر کے لگ بھگ بنتے ہیں جبکہ مصری برسیم 1350 ڈالر ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مصر کے ایکسپورٹرز نے تقریباً 300/400 کنٹینرز انڈیا کو بیچے ہوے ہیں وہ اپنے حساب سے مصر کی مقامی منڈیوں سے تھوڑا تھوڑا خرید کر کوورنگ کر رہے ہیں۔ امید ہے 15 جولائی تک مصر کے ایکسپورٹرز جو انہوں نے انڈیا کو مال بیچا ہوا کوور کر جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 15 جولائی کے بعد مصر کی مارکیٹ دباؤ میں آ سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فل الحال پاکستان کو وارہ نہیں ہے۔ دیسی برسیم کی بات کریں تو پاکستان میں پکے دڑے کے مال 11000/12000 روپیہ من ہیں۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن کام اس ترتیب سے کریں کہ 20/25 ستمبر تک اپنے مالوں کو فارغ کر لے بندہ۔ یہ سال تھوڑا عجیب ہے ریٹ انتہائی مناسب ہیں لیکن سپلائی بہت وافر ھے۔ تاہم جن دوکانداروں کی اپنے ہاتھ کی سیل ہے ان کو 11000/12000 والے سودے لے کر آمنے سامنے کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ م .
Jun 29 2026 19:20:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 165 جبکہ برانڈڈ مشین ملین مال 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین کے مال 170 سے 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی اور سائز کے لحاظ سے۔ کینیڈا 8 ایم ایم 215 روپیہ کلو 8/9 ایم ایم 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 29 2026 19:19:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 13465 جبکہ اتحاد شوگر ملز کے 13490 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جون فکس کے سودوں کے 13455 جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13110 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ آج 10/15 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 468 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Jun 29 2026 19:19:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن کچے مال 7900/8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے تاہم کوئ مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل میں کافی سٹاکسٹ کے پاس مال پڑے ہوئے ہیں۔ آگے جہاں نئ فصل آنا شروع ہوگی مارکیٹ میں مزید نرمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ قصور سائڈ پراپر فصل ٹرکوں میں 15 اگست سے آمدن شروع ہوتی ہے لیکن 15 جولائ سے تھوڑی تھوڑی اکا دکا توڑوں میں آمدن شروع ہو جاتی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 29 2026 19:16:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ گوار میل کے کراچی مارکیٹ میں 93/94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 29 2026 19:15:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن مارکیٹ مزید تیز ہے اور پلانٹ والے مال کے 50000 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ تاہم مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ نیچے ٹریڈرز نے نیچے ریٹوں میں مال لیے ہیں ادھر ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ کچے مال بھی وی آئ پی کوالٹی 44500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ ہلکی کوالٹی مال بھی 38000/40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کچے مال بھی ادھر ساتھ ساتھ بیچنے چاہیں مارکیٹ میں 8000 روپیہ من پڑ گیا ہے۔ .
Jun 29 2026 19:12:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر نئے مال بائر آپشن والے سودوں کے 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 29 2026 19:05:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ بھی 10600/700 روپیہ من کا گاہک بن جاتا ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ آگے یکم جولائ سے بارشیں ہیں۔ موسمی صورتحال کی وجہ سے اگر نئ فصل میں کوئ گڑ بڑ ہوتی ہے تو پھر پرانے مال لوگ ہولڈ کر جائیں گے۔ لیکن ابھی قبل از وقت موسم کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ساتھ ساتھ نظر رکھنی چاہیے۔ .
Jun 29 2026 19:04:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 12500/13000 روپیہ من تک ٹریڈرز ریٹ مانگتے ہیں تاہم فلحال کام بھی تھوڑا تھوڑا ہے۔لال جوار بھی شام کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئی ہے اور پرانے مال اوکاڑہ منڈی میں 17000 جبکہ نئے 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج آمدن 20/30 گٹو نئے مالوں کی تھی۔ .
Jun 29 2026 18:55:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں مارکیٹ بہتر ہے اور 164.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 165.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل مارکیٹ بھی 50 روپیہ من بہتر ہے شام میں اور 6700/6750 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر ہے۔ آسٹریلیا سے ریٹ تیز ہونے کی وجہ سے ٹریڈرز کی لوکل میں دلچسپی ہے جبکہ گاہک بھی تھل کا ہی رخ کرتا ہے۔ .
Jun 29 2026 18:49:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور مارکیٹ جہاز والے مالوں کے 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر حاضر والے مالوں کے 160 جبکہ کرمسن والے مالوں کے 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مال کم ہیں جسکی وجہ سے فلحال مارکیٹ بہتر ہے تاہم کام ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے کیونکہ انٹرنیشنل میں سپلائی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بکنگ کے ریٹس کم ہونے پر ٹریڈرز پر بکنگ میں ہی جائیں گے۔ .
Jun 29 2026 18:45:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کراچی مارکیٹ میں 11250/11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 29 2026 18:32:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے جبکہ ہائبرڈ کے مالوں میں خریدار خاموش ہے۔ جامپور سائڈ 11500/12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 29 2026 18:28:51 3 months ago
,پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مزید نرم ہوئی ہے اور رشیا کے مال 92 جبکہ کینیڈا کے مال 92.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jun 29 2026 18:26:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سیالو کی کراپ اچھی ہے اور جولائی میں آمدن شروع ہو جائے گی تاہم بارشوں اور موسمی صورتحال پر ساتھ ساتھ نظر رکھنی چاہیے۔ .
Jun 29 2026 17:31:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 30/40 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 13465 جبکہ اتحاد شوگر ملز کے 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جون فکس کے سودوں کے 13445 جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13108 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ضرورت والا گاہک ہے۔ .
Jun 29 2026 16:17:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر نئے مال بائر آپشن 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب مصر میں آج محلہ الکبرا منڈی میں 700/800 اردب آمدن تھی اور ہلکے مالوں کے 10000 پاونڈ تک ہوئے ہیں جبکہ اچھے مالوں کے 10250/300 پاؤنڈ تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مصر میں کرنسی بھی کمزور ہوئ ہے اجپشن پاؤنڈ 49.5 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی فل حال پاکستان کی طرف سے امپورٹ میں خاموشی ہے کیونکہ وارہ نہیں ہے۔ ابھی فل حال 1350 ڈالر ریٹ ہے جو 17000 روپیہ من تک کراچی مارکیٹ میں پڑتا ہے جبکہ لوکل بازار 15500 تک ہے۔مصر سے اگر 150 ڈالر بکنگ گرتی ہے تو وارہ بن سکتا ہے۔ پھر بکنگ میں تھوڑا تھوڑا کام ہو سکتا ہے۔ دوسرا امپورٹرز کے پاس پرانے مال کافی پڑے ہیں جس وجہ سے وہ بکنگ میں فل حال نہیں جا رہے ہیں۔ دیسی برسیم شہخوپورہ وانڈو منڈی میں 9000 سے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال 14500/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دیسی برسیم مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کراچی سے پرانے مالوں کی مارکیٹ بھی رکی ہوئ ہے گاہکی نہیں ہے۔ جبکہ فارورڈ میں بھی خاطر خواہ کام نہیں ہو رہے ہیں۔ .
Oct 01 2026
Oct 01 2026
Oct 01 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott