+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 15 2023 18:46:16
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کم ہوئی ہے اور 12875 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ اتحاد 13900 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13475 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک بڑے ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ملیں بہت زیادہ اوپر بیٹھی ہوئی ہیں۔ اتحاد مل والا 14000 مانگتا ہے 5 جنوری کی پیمنٹ کا اور جے ڈی ڈبلیو مل والا 13500 مانگتا ہے یکم جنوری کی پیمنٹ کا۔ اس لئے جہاں تگڑی ڈیمانڈ آئ آخر ہمیں ملوں کے پاس ہی جانا پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت حاضر میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے مارکیٹ دوبارہ پلس ہو جائے گی۔۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق چینی کی مندہ تیزی سمجھنے کیلئے ملوں پہ نظر رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ جس کو ملوں کی ٹون کی سمجھ نہیں ہوتی وہ چینی کی مندہ تیزی کو نہیں سمجھ سکتا۔