Desi Chickpeas | کالا چنا
Sep 09 2026
May 16 2025 20:23:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 222.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
May 16 2025 16:16:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو نرم ہے اور 223.5/224 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم لوکل میں سیلنگ کھل کر نہیں آتی ہے۔ ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ صرف تاریخوں والے سودوں کی سیٹلمنٹ ہی ہو رہی ہے۔ بکنگ 10 ڈالر کمزور ہوئ ہے آسٹریلیا سے 755 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لیکن امپورٹرز بکنگ میں جا نہیں رہے ہیں۔ لوکل میں وارہ ہے۔ امپورٹ میں پڑتا اوپر ہے اور ڈالر میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔ .
May 15 2025 17:22:09 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی مال 224/224.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 231 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ مظبوط ہی ہے بیچ کھل کر نہیں آتی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 9175/9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 9525 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج بکنگ 25 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 765 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جون جولائی شپمنٹ کے جو کراچی پورٹ پر 235.72 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ مال بھی اگست کے بعد ہی آئے گا اور زیادہ مقدار میں امپورٹ میں آسٹریلیا سے مال ملتا نہیں ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر بھی 50 پیسے نرم ہے اور 281.40 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
May 15 2025 14:02:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 225 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 231/32 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
May 15 2025 12:14:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 224/224.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 231 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
May 14 2025 23:32:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 224.5 سے 225 تک سودے ہوے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں عید کے فورا بعد ہی تقریباً 8/10 دن میں 190 والا کالا چنا 230 ٹچ کر گیا تھا۔ چونکہ بہت کم عرصے میں اچھی خاصی تیزی آئی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کوریکشن دیکھنے کو ملی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب مارکیٹ کوریکشن فیز سے نکل رہی ہے اور مارکیٹ ان شاءاللہ اپنا اگلا لیول بناے گی۔ آسٹریلیا کی مارکیٹ مضبوط ہے 790 ڈالر پر۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب جہاں کالا چنا شوٹ اپ ہو گا ساتھ بکنگ بھی تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ کا ڈالر بھی آہستہ آہستہ بڑھ جاے گا۔ ماہرین ڈالر کو بھی 290/95 تک دیکھتے ہیں۔ آج کے ڈالر ریٹ سے 790 والا 245/46 تک پڑتا ہے کراچی آ کر۔ جبکہ ڈالر اگر بڑھتا ہے تو پڑتا 250 سے اوپر نکل جاے گا۔ جن ٹریڈرز نے 228/30 کی رینج میں پرافٹ ٹیکنگ کر لی تھی وہ نیچے سے دوبارہ لینا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ آگے بڑی عید آنے والی ھے وہاں بھی دال کی ڈیمانڈ بھرپور ہوتی ہے۔ پھر اس کے علاؤہ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی ھائی ھے۔ اس لئے ماہرین تیزی کا خیال ہی سمجھ رہے ہیں۔ .
May 14 2025 18:39:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 224/224.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
May 14 2025 17:23:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 223.50 میں کام ہوا ہے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ .
May 14 2025 17:05:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 225 روپیہ کلو تک کام ہوکر ابھی دوبارہ 1/1.5 روپیہ کلو بازار نرم ہوا ہے اور 223/223.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 14 2025 13:53:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 223 روپیہ کلو تک کا گاہک بن جاتا ہے جبکہ بیچ 224 روپیہ کلو تک ہے۔ تھل سائڈ مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 9250 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
May 14 2025 11:57:38 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 222.5/223 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی 9150/9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 790 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 245 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 281.75 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ تاہم آئ ایم ایف نے ڈالر کی قیمت بڑھانے کا کہا ہے۔ اگر ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے تو وہ بھی لوکل مارکیٹ پر اثر انداز ہو گی۔ .
May 13 2025 16:04:09 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 222 تک سودے ہوے ہیں۔ اب 222 کا خریدار بن جاتا ہے لیکن 223 سے کم بیچ نہیں آ رہی ہے۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں مارکیٹ شوٹ اپ ہو جاے گی۔ .
May 13 2025 16:03:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 222 تک سودے ہوے ہیں۔ اب 222 کا خریدار بن جاتا ہے لیکن 223 سے کم بیچ نہیں آ رہی ہے۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں مارکیٹ شوٹ اپ ہو جاے گی۔ .
May 13 2025 14:52:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سہ پہر کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 221.5/222 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جن ٹریڈرز نے اوپر ریٹس میں پرافٹ ٹیکنگ کی تھی ان ریٹس میں دوبارہ گاہک ہیں۔ .
May 13 2025 14:02:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 221 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
May 13 2025 12:12:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 221.5/222 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چھوٹی عید کے بعد ٹریڈرز نے فارورڈ میں کافی سودے خریدے تھے تاریخوں والے 40/45 دن کر کے۔ بیچ بیچ میں ان سودوں کی سیٹلمنٹ آ جاتی ہے۔ مارکیٹ انہی ریٹوں میں تھوڑا وقت لے سکتی ہے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ سرگودھا منڈی میں 9100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 12 2025 16:50:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 222.50 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے بکنگ کے ریٹ 790 ڈالر فی ٹن تک موصول ہوے ہیں۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 282 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 790 ڈالر والا کراچی آ کر تقریباً 245 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ کالا چنا میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی دکھائی دے رہا ہے۔ .
May 12 2025 12:19:03 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ کل 222/223 تک کام ہو گئے تھے۔ تاہم آج دوبارہ بازار بہتر اوپن ہوا ہے اور 223.5/224 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 229/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 9175/9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ سیلنگ کھل کر نہیں دیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ میں مجموعی طور تیزی کا رجحان ہے۔ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے۔ اسٹریلیا میں سٹاک کم ہیں۔ فل حال حالات کی وجہ سے آگے شپمنٹس میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے اور گلوبل ٹریڈ پالیسیز بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ جیسے وار انشورنس چارجز لگائے ہیں شپنگ کمپنیوں نے۔ اسی وجہ سے لوکل میں ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
May 10 2025 17:42:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 235/236 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
May 10 2025 14:01:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 230 روپیہ کلو تک کا گاہک بن جاتا ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
May 10 2025 13:53:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سے کوئ سیل نہیں آ رہی ہے۔ کراچی پورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ بینکوں سے ڈالر کی فراہمی بھی نہیں ہے۔ اور پیٹرول پمپس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ .
May 10 2025 13:47:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ 2 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 228/229 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
May 10 2025 12:13:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں رات کے اوقات میں 228/229 روپیہ کلو تک کام ہوکر 2/3 روپیہ کلو بازار نرم ہوا تھا اور 226/227 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے تھے۔ یہ صرف ریٹس ہی ہیں ان ریٹس میں کھل کر مال ملتا نہیں ہے۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 9350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
May 09 2025 15:43:26 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہی ہے۔ 228/229 روپیہ کلو تک بھاؤ کہتے ہیں۔ تاہم خالی ریٹ ہی ہے۔ امپورٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ تمام قسم کی امپورٹڈ دالوں کی لوکل میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ بکنگ میں بھی کوئ ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلے کینیڈا اور آسٹریلیا کی شپنگ کمپنیوں نے پاکستان کے لیے سودے منسوخ کیے تھے ابھی برما اور دوسرے ممالک نے بھی پاکستان کے لیے سودے منسوخ کر دے ہیں انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالات کی وجہ سے۔ .
May 08 2025 22:57:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی دو روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 227 میں سودے ہوے ہیں پیر کی پیمنٹ پر مزید گاہک بن جاتا ہے لیکن کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ .
May 08 2025 17:51:02 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 224.5/225 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر ڈلورڈ مال کے 232/233 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مارکٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
May 08 2025 16:11:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مزید تیز ہوا ہے اور 224/25 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جیسا کہ آپ کو پتا ہے انڈیا پاکستان جنگ کی حالت میں ہیں اس لئے آسٹریلیا سے سودے منسوخ بھی ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ بعض سودے تاخیر کا شکار ہو جائیں گے کیونکہ شپنگ کمپنیاں پاکستان کا مال نہیں اٹھا رہی ہیں۔ کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے 20 ڈالر فی ٹن۔ جبکہ وار انشورنس چارجز الگ لگیں گے یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے اور تیزی کا رجحان ھے۔ .
May 08 2025 15:18:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ گرم ہے۔ کل پیمنٹ پر 223 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ پیر منگل پیمنٹ پر 224 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں گرمی کی وجہ آسٹریلیا کینیڈا سے 20$ فی ٹن کے حساب سے فریٹ تیز ہوا ہے جو کہ فی کنٹینر 500$ فی کنٹینر بنتا ہے۔ سنگاپور سے بھی 300$ فی کنٹینر فریٹ تیز ہوا ہے۔ اس کے علاؤہ وار انشورنس کے چارجز بھی لاگو ہونگے کنٹینرز پر آسٹریلیا کینیڈا سے۔ .
May 08 2025 14:10:44 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ تیز ہے اور 222 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
May 08 2025 12:43:54 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 221.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے تاہم ابھی کوئ ریٹ موصول نہیں ہوا ہے۔ کراچی سے ظہر کے بعد صحیح ریٹ موصول ہو گا۔ سرگودھا منڈی آج احتجاج ہو رہا ہے ہمارے جو کالے چنے کے ٹریڈرز کو پکڑا گیا ہے اس کی وجہ سے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا پاکستان کے حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا سے 4 شپنگ لائنز نے سروسز معطل کر دی ہیں پاکستان کے لیے۔ 250/300 کنٹینرز مئ جون شپمنٹ کے سودے کینسل سننے میں ا رہے ہیں تاہم ابھی کنفرم نہیں ہے جبکہ 150/200 کنٹینرز میں شپنگ کمپنیوں نے ایکسٹینشن مانگ لی ہے اور ان میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔ اور مزید بھی کمپنیاں سروسز روک سکتی ہیں۔ بینکوں سے ڈالر کی فراہمی بھی کھل کر نہیں ہے۔ لوکل مارکیٹ میں امپورٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اپریل کے مہینے میں آسٹریلیا سے کراچی پورٹ پر 578 کنٹینر جبکہ بلک میں 32803.57 ٹن کالا چنا آمدن ہوئ ہے۔ کالا تنزانیہ سے 10 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott