Lentils | مسور ثابت
Dec 13 2025
May 06 2024 12:26:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ گرم ہی ہے۔ مارکیٹ 3 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر سی ایچ کے ایم کوالٹی 195.5 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ 5 جون پیمنٹ پر 201/202 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی گرم ہی آئ ہے۔ بکنگ نمبر 1 کوالٹی نیو کراپ کے 820/850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی بکنگ 775 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 233.93 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں 38 روپیہ کلو کا فرقہ ہے۔ سرگودھا منڈی میں بھی 7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ ہی کوئ نہیں ہے۔ .
May 04 2024 19:56:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مزید گرم ہوئ ہے اور 193 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں سوموار پیمنٹ پر۔ کام بوم بوم ہے۔ .
May 04 2024 18:03:57 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 191 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سوموار پیمنٹ پر۔ ملتان بھی 7900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
May 04 2024 16:31:31 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 جون کے سودوں کے 196 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل پاس مالوں کے7800 روپیہ من جبکہ 2 کلو گیل والے مالوں کے 7700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ مال خرید رہے ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ .
May 03 2024 23:22:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سی ایچ کے ایم کوالٹی سوموار منگل پیمنٹ پر 190 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہی۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال تو لوکل مارکیٹ گرم ہے تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
May 03 2024 23:04:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید 3/4 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 188/189 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 جون پیمنٹ پر 196/197 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ جزبات فل گرم ہیں۔ .
May 03 2024 22:47:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ انتہائ گرم ہو گئ ہے۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 186 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 جون پیمنٹ پر 192 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں دو کلو گیل والا 7600 فل مل پاس 7700 روپیہ من کا گاہک بن گیا ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ .
May 03 2024 22:37:44 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ فل گرم ہو گئ ہے۔ 5 جون پیمنٹ پر 190 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا نے کالے چنے کی امپورٹ پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے۔ پہلے قدم میں 30 جون تک کے لیے صفر ڈیوٹی کی ہے تاہم آگے 30 اکتوبر تک کے لیے صفر ڈیوٹی کر دی ہے کالے چنے کی امپورٹ پر۔ مورخہ 4 مئ 2024 سے یہ قانون لاگو ہو جائے گا۔ مارکیٹ۔ انتہای گرم نظر آ رہی ہے۔ ان ریٹوں میں کوئ بیچ نہیں ہے۔ .
May 03 2024 18:24:54 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 184 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 5 جون پیمنٹ پر 188/188.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
May 03 2024 15:35:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 183/183.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے انویسٹرز گاہک ہیں۔ 5 جون پیمنٹ پر 188 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7550 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مئ کے سودوں کے 7725 روپیہ من تک بھاؤ ہیں 50 دن پیمنٹ پر 7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹ اونچا ہے اسی لیے ٹریڈرز لوکل میں مال خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ تھل کی نئ فصل جو بھی منڈیوں میں آمدن آتی ہے ٹریڈرز لے جاتے ہیں۔ بکنگ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے مختلف ریٹ ہیں کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہے۔ جو سب سے نرم کوالٹی ہے اس کا ریٹ بھی 675 ڈالر فی ٹن تک ہے جو کراچی پورٹ پر 204 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
May 02 2024 17:53:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 183 روپیہ کلو تک کام ہوا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا کل پیمنٹ پر۔ پاک کموڈٹیز کے ذرائع کے مطابق انویسٹر اس وقت ایکٹو ہیں گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7450/7550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 01 2024 20:09:27 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کی مندہ تیزی پر آج ہم اپنے صارفین کے کے سامنے چند حقائق پیش کریں گے۔ پاکستان میں اس وقت لوکل فصل تھل پنجاب کی منڈیوں میں شروع ھے۔ 7400/7500 روپیہ من تک پنجاب کی منڈیوں میں بھاؤ چل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں تقریباً 15 لاکھ ٹن کی شارٹیج ھے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ھے۔ گوکہ فل الحال ہندوستان گورنمنٹ نے آسٹریلیا سے ایمپورٹ پر ڈیوٹی عائد کی ہوئی ہے تقریباً 66% تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ جب آسٹریلیا کی نئی فصل اکتوبر نومبر میں شروع ہو گی تب شائد انڈیا ڈیوٹی ہٹا دے۔ مئ کے مہینے میں آسٹریلیا میں بیجائی ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہندوستان کے ایمپورٹرز نے نئی فصل جو ابھی آسٹریلیا میں بیجائی ہونی ھے اور اکتوبر نومبر میں شروع ہونی ھے اس کے سودے کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ سودے 710 ڈالر سے 740 ڈالر تک ہوے ہیں۔ انڈیا کے امپورٹرز نے یہ سودے تین پورٹ کی شرط کر کے لئے ہیں۔ نمبر ون ممبئی پورٹ۔ نمبر دو دبئی اور نمبر تین بنگلہ دیش کے پورٹ۔ اس کا مطلب یہ ھے کہ اگر اس وقت انڈیا نے ڈیوٹی ہٹا دی تو مال انڈیا چلا جائے گا اور اگر انڈیا نے ڈیوٹی نہ ہٹائی تو مال دوسرے ملکوں کے پورٹس پر چلا جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کے امپورٹرز اس امید پر سودوں کی خریداری کر رہے ہیں کہ شائد اکتوبر تک انڈیا ڈیوٹی ہٹا دے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا کی حاضر مارکیٹ بھی تیز ھے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی بکنگ 670 سے 700 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 205 روپیہ کلو تک پڑتا ھے۔ یعنی 8200 روپیہ من تک کراچی آکر پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہی چنا جب سرگودھا اور فیصل آباد کی منڈیوں میں منگوایا جاے گا تو 300/400 روپیہ من مزید ٹرانسپورٹ کا خرچہ لگے گا اور پنجاب آکر تقریباً 8500/8600 روپیہ من پڑے گا۔ یہی وجہ ہے اسٹاکسٹ اور انویسٹرز حضرات لوکل میں 7400/7500 والا چنا خرید رہے ہیں۔ فل الحال کالا چنا میں تیزی کا رحجان ہی نظر آ رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ھے اس ریٹ میں 500/700 روپیہ من کی مزدوری مل سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے جب تھل کی منڈیوں میں مال بوریوں میں بند ہو جائے گا اور مال گوداموں میں چلا جاے گا تب پنجاب میں 8000 سے 8200 کا لیول ٹچ کر سکتا ھے۔ فصل تو پاکستان میں کم ھے اس میں کوئی دو رائے نہیں ھے اور جب لوکل فصل مضبوط ہاتھوں میں چلی جائے گی تو مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق صرف ایک چیز ہو سکتی ہے کیونکہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہو گئ ہے اس لئے تیزی میں وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم جو اپنے پیسے لگا کر بیوپار کرتا ہے وہ وقت ہارتا ہوتا ہے مال نہیں ہارتا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہاں چنے میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ .
Apr 30 2024 16:41:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 مئ کے سودوں کے 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی سے اچھے بڑے گھروں کی بیچ نہیں ہے۔ وہ تو 182 میں بھی مال نہیں دیتے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں دو کلو گیل والے مالوں کے۔ .
Apr 30 2024 13:46:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ سست ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 مئ کے سودوں کے 182.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں فل مل پاس 7475 جبکہ دو کلو گیل والے 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 30 2024 12:19:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 182 روپیہ کلو تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ ریٹیل میں تو دالوں کی ڈیمانڈ کمزور ہے تاہم اوپر لیول پر سٹاکسٹ مال خرید رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں فل مل پاس مالوں کے 7475 روپیہ من ملتان 7350 فیصل آباد منڈی 7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے علاقوں میں بھی فصل کمزور اتر رہی ہے۔ لائنوں پر بھی سٹاکسٹ فل ایکٹو ہیں۔ .
Apr 29 2024 17:51:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 182.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے جبکہ اوپر لیول پر سٹاکسٹ تھوڑا تھوڑا مال لے جاتے ہیں۔ .
Apr 27 2024 16:14:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو۔مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور سوموار منگل پیمنٹ پر 183.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 5 مئ کے سودوں کے 184 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے دو کلو گیل والے مالوں کے کیش پیمنٹ پر۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 26 2024 16:03:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ گاہک بن جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں کیونکہ انٹرنیشل مارکیٹ فل حال اوپر ہے۔ اس لیے لوکل میں ٹریڈرز مال سٹاک کر رہے ہیں۔ ان ریٹوں میں مال خریدنے چاہیں۔ .
Apr 25 2024 18:20:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 مئ پیمنٹ پر 182.5 جبکہ 5 جون پیمنٹ پر 186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کے۔ مئ کے سودوں کے 7750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مال اب خشک آ رہے ہیں۔ .
Apr 25 2024 15:20:16 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں دوپہر کے اوقات میں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ سرگودھا منڈی رکھنے والے مال 7500 روپیہ من تک بک جاتے ہیں جبکہ اٹھانے والے مال 7450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 25 2024 12:10:59 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی میں 180/180.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان 7350 روپیہ اور فیصل آباد منڈی میں 7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ مال نہیں لیتے ہیں۔ .
Apr 24 2024 17:55:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 180.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 مئی 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Apr 24 2024 13:54:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم پنجاب مارکیٹ کمزور ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7425 ملتان 7350 فیصل آباد منڈی میں 7250 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Apr 24 2024 12:05:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی کے 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 مئ ہے سودوں کے 183 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی 50 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 7450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں 7400 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے دو کلو گیل والے مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ فل حال نیچے گاہکی کمزور ہے۔ .
Apr 23 2024 17:24:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 مئی 184.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ گاہک بے۔ .
Apr 23 2024 12:49:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 183 روپیہ کلو۔تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ گاہک بن جاتے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7625 ملتان 7550 فیصل آباد منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 22 2024 16:22:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 0.50 روپیہ مزید تیز ہوا ہے اور کراچی مارکیٹ میں آسٹریلوی چنا کے ریٹ 183 روپیہ کلو تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سرگودھا منڈی میں بھی 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7600 کا خریدار بن جاتا ہے مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 22 2024 15:20:58 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دن کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 182/182.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7550 روپیہ من کا گاہک ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ 20 دن پیمنٹ پر 7700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مئ کے سودوں کے 7850 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Apr 22 2024 11:58:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 7550 روپیہ من ملتان 7450 فیصل آباد منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لانگ ٹرم کے لیے مال خریدنے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مندہ تیزی کا دارومدار صرف تھل کی فصل پر نہیں مبنی نہیں ہے۔ اس میں اور بھی بہت سارے پہلو شامل ہیں۔ اب پچھلے سال تیزی میں سب سے زیادہ اہم کردار ڈالر کا تھا۔ جب ڈالر بینکوں سے نہیں مل رہا تھا اور 230 روپیہ والا 275/280 تک چلا گیا تھا تو کالا چنا بھی 130 سے 190 کراس کر گیا تھا۔ ٹریڈرز کو پورٹ پر ڈیمرج الگ سے پڑے تھے۔ اس کے علاوہ پچھلے سال انٹرنیشنل مارکیٹ کی صورتحال کچھ الگ تھی۔ پچھلے سال امپورٹ میں ریٹ نیچے تھا 490 ڈالر فی ٹن ریٹ تھا جب نئ فصل آئ تھی۔ پڑتا نیچے تھا امپورٹ میں اس لیے امپورٹرز نے پیٹ بھر کر مال بک کروائے تھے پچھلے سال۔ ایک ایک مہینے میں 3000+ کنٹینر کی آمدن بھی ہوئ ہے۔ مندہ اور تیزی بیوپار کا حصہ ہیں پچھلے سال مندہ بھی آیا ہے اور تیزی بھی آئ ہے۔ پہلے چنا 194 تک بھی گیا پھر 135 تک بھی آیا پھر دوبارہ 180 پلس ہو گیا ہے۔ یعنی مندہ اور تیزی دونوں دیکھنے میں آئ ہے۔ کاریگر بندوں نے تگڑی مزدوریاں کی ہیں۔ فل حال جو صورت حال ہے اس میں ٹریڈرز امپورٹ میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں جو مال ہے اسے ہی سٹاک کر رہے ہیں۔ کیونکہ باقی مارکیٹوں کے مقابلے میں سب سے سستا چنا پاکستان میں ہی ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی بکنگ کا ریٹ بھی 675 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 203.96 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ نمبر 1 کوالٹی 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 214.54 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Apr 20 2024 17:35:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور 180.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 مئ کے 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ سرگودھا منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پرانے مالوں کے۔ آج گاہکی سست تھی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott