Red Chili | لال مرچ ثابت
Jun 27 2026
مکئ ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Mar 26 2026 12:40:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 157.5/158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کام کاج سست ہے۔ ٹریڈرز آگے نئے فصل کو مدنظر رکھ کر ہی کام کریں گے۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ .
Mar 26 2026 12:33:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار مارکیٹ ملتان منڈی میں سبی کوالٹی 200 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ ٹائٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کل پرچون میں 3/5 گاڑی تک کا کام ہوا ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 550 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار آج اوکاڑہ منڈی میں 12250/12300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں آمدن 300 بوری تک تھی جبکہ ملتان منڈی میں 11800/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے پرچون میں تھوڑا تھوڑا وکرا ہے تاہم آگے 20 اپریل کے بعد پرچون میں صحیح کام نکلے گا۔ .
Mar 26 2026 12:25:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ 100/200 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مال 10500/10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایوریج مال 10700/10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Mar 26 2026 12:06:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن پر کچے مال 7850/7900 جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8500/8550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی سائڈ موٹا باجرہ 8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 26 2026 12:05:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 4750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 26 2026 12:04:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 11800/11900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق رمضان المبارک میں نیچے کام کاج سست تھا تاہم ابھی نیچے کام نکلا ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے تاہم کراچی پورٹ پر بھی اتنے مال نہیں آرہے ہیں۔ دوسری جانب کابلی مونگ بھی نہیں آرہی ہے۔ جب تک نئی مونگ مارکیٹ میں نہیں آتی تب تک مارکیٹ بہتر ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ .
Mar 25 2026 17:42:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار مارکیٹ ملتان منڈی میں سبی کوالٹی 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد سے سبی کوالٹی 50 دن کی پیمنٹ پر 12000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پراپر سبی کوالٹی مالوں کی کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Mar 25 2026 17:20:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13435 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتفاق شوگر ملز کے 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں مارچ کے سودوں کے 13435 روپیہ کوئنٹل جبکہ اپریل فکس سودوں کے 13340 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 25 2026 17:13:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345/350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے مارکیٹ میں شارٹ ہیں آگے پہلی تاریخوں میں نیچے ڈیمانڈ آئی مارکیٹ میں بہتری کا رجحان بن جائے گا۔ .
Mar 25 2026 17:11:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سندھ اور جنوبی پنجاب میں گندم کی کٹائی کے ساتھ ساتھ مونگ کی کاشت بھی ہورہی ہے۔ .
Mar 25 2026 17:09:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500/19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں مرچ کی تقریباً 1500 بوری کی آمدن تھی اور ہائبرڈ 19000 لونگی 2 نمبر کوالٹی مال زیادہ آئے تھے اور 19500 جبکہ رچ سٹار 18000/18500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 25 2026 17:05:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کراچی مارکیٹ میں ایس کیو کوالٹی کے 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق برما سے ہر منگل اور بدھ کو مال آرہا ہے پہلے مال زیادہ آتے تھے تاہم ابھی مالوں کی آمدن کم ہے۔ پورٹ پر جو بھی مال آتا ہے ساتھ ہی بک جاتا ہے۔ لوکل گوداموں میں بھی مال شارٹ ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ تیز ہے تاہم ٹریڈرز بکنگ میں بھی جارہے ہیں مال بک کروانا چاہیے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Mar 25 2026 17:00:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 166/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 172/173 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے تاہم اوپر لیول پر کھل کر سیلنگ بھی نہیں ہے۔ آگے جہاں نیچے ڈیمانڈ آئی لوکل مارکیٹ شوٹ اپ کر جائے گی۔ .
Mar 25 2026 16:57:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مال 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایوریج مال 10500/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہوئی ہے جسکی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں تھوڑی بہت بیچ آئی ہے۔ .
Mar 25 2026 16:56:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 96.5/97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ پیمنٹ پریشر کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔ فلحال گاہکی سست ہے۔ .
Mar 25 2026 16:55:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن پر کچے مال 7900 جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8500/8550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی بھی خاموش ہے تاہم آگے گندم کی فصل بھی سر پر ہے۔ ان ریٹس میں ٹریڈرز تھوڑا تھوڑا نقصان کر کے مال فروخت کر رہے ہیں پیسے خالی کر رہے ہیں۔ .
Mar 25 2026 16:55:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 50/50 کوالٹی 11300/11400 روپیہ کوئنٹل 60/40 کوالٹی 11600/11700 جبکہ 70/30 کوالٹی 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ انڈین مارکیٹ آج 56 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 5505 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Mar 25 2026 16:28:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 157.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 25 2026 15:28:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 10/15 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور حاضر میں 13440 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں مارچ کے سودوں کے 13435 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 25 2026 15:22:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ بکنگ 8/9 ایم ایم مالوں کی 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 300/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں چیکو اور موٹے مال شارٹ ہیں آگے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ بہتر ہوجائی گی۔ .
Mar 25 2026 15:07:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت 200 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں ایس کیو کوالٹی کے 14000 روپیہ من تک بھاؤ مانگتے ہیں۔ .
Mar 25 2026 15:04:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو بہتر ہوئی ہے اور کرمسن کوالٹی کے 166/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 172/173 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں مال ہولڈ رکھنے چاہیے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ بکنگ نپر کوالٹی 620/630 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 25 2026 15:03:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر اور جہاز والے مالوں کے 97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ پر کافی مال لگا ہے پیمنٹ کا پریشر ہے تاہم نیچے گاہکی بھی سست ہے۔ .
Mar 25 2026 13:49:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ رمضان سفینہ یونیکول 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ جھنگ اور بھون شوگر ملز نو سیل ہیں۔ نون شوگر ملز کے 14450 جبکہ جوہر آباد شوگر ملز کے 14700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سورج شوگر ملز کے 15 اپریل کے سودے 13700 جبکہ 2 مئی کے سودے 13800 روپیہ کوئنٹل تک مل جاتے ہیں۔ فیصل آباد کشمیر کمالیہ 13615 جبکہ کسان 13800 سویرا 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی گروپ کے 13450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آروائے 13525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ کے 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزیداری نہیں ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آرہی ہے۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 13440 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اپریل فکس کے سودوں کے 13335 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 25 2026 13:17:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں نئے مال 11500 جبکہ فیصل آباد منڈی میں نئے مال 12000/12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ خشک ہلدی کی تھوڑی تھوڑی آمدن ہورہی ہے تاہم اپریل میں آمدن بڑھ جائے گی۔ .
Mar 25 2026 13:16:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز اوپن ہوئی ہے اور اچھے کھرے مال 18500/19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ شہزادی کوالٹی 15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سندھ لائنوں پر بارشوں کی وجہ سے کوالٹی خراب ہوئی ہے تاہم آگے بھی لائنوں پر بارشیں متوقع ہیں۔ .
Mar 25 2026 13:12:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ 200/300 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 10200 جبکہ گڈ ایوریج 10500/10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایوریج 10500/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 40 ڈالر نرم ہوئی ہے اور 1040 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 25 2026 12:49:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 25 2026 12:47:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 50/50 کوالٹی 11200 روپیہ کوئنٹل 60/40 کوالٹی 11500 جبکہ 70/30 کوالٹی 11800/12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی کے 13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ .
Mar 25 2026 12:43:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار مارکیٹ ملتان منڈی میں سبی کوالٹی 11700/11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 550 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار مارکیٹ مزید گرم اوپن ہوئی ہے اور آج اوکاڑہ منڈی میں 12250/12300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott