+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 11 2026 13:07:07
  • Comments

Maize | مکئ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور فتح جنگ کوالٹی اچھے مال 6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لائنوں پر جبکہ ہری پور کوالٹی ہلکے مکس مال 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دو تین ہفتوں میں لائنوں سے تھوڑے بہت ہلکے مال ملتان منڈی میں کمیشنوں پر آئے تھے۔ تاہم بک بکا گئے ہیں۔ ابھی ملتان منڈی میں اکا دکا دکان داروں کے پاس مال ہیں زیادہ مال نہیں ہے۔ اب گاہکی کے اوپر مارکیٹ کا دارومدار ہے۔ گاہکی بھی پچھلے دنوں میں نہیں تھی۔ ایک دن دھوپ نکلتی ہے پھر بارش شروع ہو جاتی ہے۔ امید ہے آگے 2/4 دنوں میں گاہکی نکلے گی۔