+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 31 2025 23:30:17
  • Comments

Desi Chickpeas Important Research | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 210/210.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 تاریخ پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 215 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے فارورڈ بکنگ تو مندہ ہوا ہے لیکن لوکل میں امپورٹرز اور ٹریڈرز کے ہاتھ میں اونچے ریٹوں والے مال ہیں اور نیچے ڈیمانڈ اچھی نکلی ہے۔ ساتھ ہی حاضر میں گیپ ہے۔ بکنگ میں سودے سپتمبر شپمنٹ والے بھی اکتوبر کے آخر میں آئیں گے۔ اکتوبر شپمنٹ والے نومبر آخر میں مال آئیں گے۔ بیچ میں گیپ بن سکتا ہے۔ پنجاب کے 3000/3500 گاؤں زیر آب ہیں اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دالیں ساری ڈرائ راشن میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ نیچے آگے بمپر ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ لوکل میں جیسے جیسے بازار بہتر ہوتا جائے لوکل نفع پکا کر کے بکنگ میں مال لینے چاہیں۔ لوکل ساتھ ساتھ مال فارغ بھی کرنے چاہیں۔ کیونکہ بکنگ میں سستے ہیں۔ زیادہ تر انویسٹرز بھی لوکل میں مال بیچ کر بکنگ میں جا رہے ہیں۔ دسمبر فارورڈ مال وائٹیرا والے جہاز کے لوکل مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو میں کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جو کہ حاضر سے 50 روپیہ کلو ریٹ کم بنتا ہے۔