+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 31 2025 15:24:54
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کی مارکیٹ میں بھی فل حال خاموشی ہی ہے ہر طرف۔ کراچی مارکیٹ میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 19300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن مالوں کے 18700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز سارے طاق میں ہیں کہ کسی طریقے سے لوکل مارکیٹ میں 500/1000 پمپ کروا کر لوگوں کے سر پر مال رکھیں لیکن لوکل کوئ گاہک نہیں ہے۔ آگے پورٹ پر مال لگنے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ مزید کمزور نظر آ رہی ہے۔ دیسی برسیم بھی جو پہلے 24000 میں بھی نہیں بیچتے تھے ابھی 19000/20000 اچھے مالوں کی بیچ ہے۔ دوسری جانب مصر میں ابھی تک زمیندار منڈیوں میں مال لے کر آ رہا ہے۔ مصر لوکل میں بھی آمدن بہت ہے 900 اردب آمدن تھی اور پکی مارکیٹ 11000 کی ہے اوپر اکا دکا کام وی آئ پی مالوں کا ہو جاتا ہے۔ مصر کی لوکل مارکیٹ بھی کمزور نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے فل حال بکنگ میں بھی گاہک نہیں ہے۔